قومی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کر دیا گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سپورٹس بورڈ نےقومی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کو معطل کر دیا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق قومی ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کے معاملات چلانے کیلئے نگران کمیٹی قائم کی گئی ہے،بریگیڈیئر (ر) زاہد اقبال ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کی نگران کمیٹی کے چیئرمین ہونگے۔ویٹ لفٹنگ فیڈریشن پر فنڈز میں بے ضابطگیوں اور انتظامی معاملات میں نااہلی کا الزام ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ویٹ لفٹنگ فیڈریشن کسی قسم کی کھیلوں کی سرگرمیوں میں حصہ نہیں لے سکتی۔