صدر مملکت آصف علی زرداری کا پاؤں فریکچر ہو گیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)صدر مملکت آصف علی زرداری کے پاؤں میں فریکچر ہوگیا۔جیو نیوز کے مطابق ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر مملکت کے پاؤں میں گزشتہ رات دبئی ایئر پورٹ پہنچنے پر جہاز سے اترتے ہوئے فریکچر ہوا، صدر آصف علی زرداری کو ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹرز نے ہسپتال میں صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر پلاستر کیا، صدر آصف علی زرداری کے پاؤں پر 4 ہفتے کیلئے پلاستر کیا گیا ہے۔ ایوان صدر کا کہنا ہے کہ صدر آصف علی زرداری ہسپتال سے گھر منتقل کردیے گئے، ڈاکٹروں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔