قاضی فائر عیسیٰ کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کی حمایت نہیں کرتے، علی محمد خان
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماعلی محمدخان نے کہا ہے کہ سابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے ساتھ بیرون ملک کسی نے بدتمیزی کی ہے تو ہم اس کی حمایت نہیں کرتے لیکن عوام کے احتجاج اور غم و غصے کو سمجھیں۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی محمد خان نے کہا کہ مجھے عدالتی حکم کے باوجود آج پھر بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، مجھے روکنے سے آپ کو کیا فائدہ اور مجھے کیا نقصان ہو سکتا ہے، علی ظفر سمیت ہمارے وکلا کو بھی تین گھنٹے تک روکا گیا۔انہوں نے کہا کہ ان حرکتوں سے آپ بانی پی ٹی آئی اور ہمارے حوصلے نہیں توڑ سکتے، ہم تب تک آتے رہیں گے جب تک قوم اور امت کا لیڈر یہاں سے عزت کے ساتھ نکل نہیں جاتا، جیلوں میں وقت گزار کر ہم نے بہت سی ایسی چیزیں دیکھیں جو پہلے نہیں دیکھی تھیں۔
ان کا کہنا تھا کہ آپ بڑے عہدوں پر بیٹھے چھوٹے چھوٹے بونے ہیں، جن کے ساتھ عوام وہ سلوک کریں گے کہ دنیا یاد رکھے گی۔