معیار تعلیم کی بہتری اور بہتری کیلئے سہولتوں کی فراہمی پر خصوصی توجہ دی جائے: رفیق رجوانہ

ملتان (سپیشل رپورٹر ) گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ اعلیٰ تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے، تحقیق کے لئے سہولیات اور طلباء کے مسائل حل کرنے پر خصوصی توجہ دی جائے۔ بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی جنوبی پنجاب کی سب سے(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

اہم درسگاہ ہے جو ہمارے طلباء و طالبات کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیات کی آبیاری بھی کررہی ہے۔ ہم نے تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اس کے تعلیمی معیار کوپاکستان میں پہلے نمبر پر لانا ہے اور دنیا میں اس درس گاہ کی شناخت بنانی ہے۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سرکٹ ہاؤس ملتان میں وائس چانسلر بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈائریکٹر پبلک ریلیشنز بی زیڈ یو و چیئرمین علوم اسلامیہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس ، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر عمر چوہدری اور ریذیڈنٹ آفیسر و چیئرمین شعبہ سیاسیات ڈاکٹر مقرب اکبر بھی موجود تھے۔گورنر پنجاب و چانسلر بہاؤ الدین زکریا یونیورسٹی ملتان ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنے خطے کی تعمیر وترقی کے لئے اپنی نوجوان نسل کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔ ہم اپنے طلباء وطالبات کو ایسی تعلیم و تحقیق کروائیں جس کے بعد وہ ترقی میں اپنا بھرپور کردار ادا کرسکیں۔ اعلیٰ تعلیمی ادارے ہمیشہ جدت اور جدید ٹیکنالوجی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ملکی ضروریات کے پیش نظر ایسی نئی ایجادات و تحقیقات کی جائیں جس سے ہم ترقی یافتہ دنیا کا مقابلہ کرسکیں۔ ہمیں یونیورسٹیز کے ماحول کو تعلیمی و تحقیقی بنانا ہوگا اور اساتذہ کو چاہئے کہ وہ اپنی تمام توجہ اور توانائیاں طلباء کی تعلیم و تربیت پر صرف کریں ۔اساتذہ ہی وہ عظیم شخصیات ہوتی ہیں جو اقوام کی تقدیر بدل دیتی ہیں۔ اب ضرورت اس چیز کی ہے کہ ہمارے اساتذہ آگے بڑھیں اور پاکستان کو ایک عظیم ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر گورنر پنجا ب ملک محمد رفیق رجوانہ کو وائس چانسلر بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر طاہر امین نے ان کی صحت یابی پر گلدستہ بھی پیش کیا۔بعد ازاں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے سرکٹ ہا ؤ س ملتا ن میں ملتان یونین آ ف جرنلسٹس کے وفد نے صد ر ایم یو جے رؤف ما ن اور جنر ل سیکر ٹر ی شہاد ت حسین کی قیا د ت میں ملاقا ت کی ۔صحافیو ں کے وفد نے گورنر پنجا ب کو صحت یا ب ہو نے پر مبا رکبا د دی ۔گو ر نر پنجا ب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صحا فت ہما رے معا شر ے کابہت اہم شعبہ ہے ۔جو عوام کے اند ر شعور و آ گا ہی پیدا کر نے ،مسا ئل حل کر انے اور حکومتی ادا رو ں کو فیڈ بیک فر اہم کر نے میں اہم کر دا ر ادا کر تا ہے ۔تما م صحا فی ہما ر ے لئے انتہا ئی قابل احتر ام ہیں ۔ہم صحا فی بر ادر ی کے تما م مسا ئل تر جیحی بنیا دو ں پر حل کر ائیں گے ۔گورنر پنجا ب نے ملتا ن یونین آف جرنلسٹس کے نو منتخب عہدیدارو ں کو مبا رکبا د دیتے ہو ئے کہا کہ آ پ کو اللہ تعالی نے جو ذ مہ دا ری دی ہے آ پ تما م دوستوں کو سا تھ لے کر چلیں اور ان کے مسا ئل حل کر انے میں اپنا کر دا ر ادا کر یں ۔اس موقع پر گفتگو کر تے ہوئے صد ر ایم یو جے رؤف ما ن اور جنر ل سیکر ٹر ی شہادت حسین نے مطالبہ کیا کہ ملتا ن جرنلسٹ کالو نی سے متعلقہ مسا ئل کو حل کرانے میں معاونت کی جا ئے اور اسی طر ح صحافیو ں کے دیگر مسا ئل آ پ کی تو جہ چا ہتے ہیں تا کہ صحا فی بر ادر ی کو ریلیف مل سکے اور وہ اپنی پیشہ ورانہ ذ مہ دا ریا ں احسن طر یقہ سے ادا کر سکیں ۔اس موقع پر گورنر پنجا ب نے انہیں تعاون کی مکمل یقین دہا نی کر ائی ۔ملاقا ت کر نے وا لے وفد میں فنا نس سیکر ٹر ی شفقت بھٹہ ،طاہر ند یم ،اسد ممتاز ،فخر سیا ل ،امجد سعید ملک ،محمد ارتضیٰ شامل تھے ۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ تاجر برادری ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کررہی ہے‘ ان کے مسائل کے حل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے تاکہ تاجر ملکی معیشت کو مضبوط کرنے میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار سرکٹ ہاؤس ملتان میں آل پاکستان انجمن تاجران ضلع ملتان کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ وفد میں صدر آل پاکستان انجمن تاجران ضلع ملتان سید جعفر علی شاہ، صدر جنوبی پنجاب شیخ جاوید اختر، سٹی صدر ملتان عارف صبیح اللہ اور دیگر عہدیدار و تاجر رہنماشامل تھے۔گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ نے مزید کہاکہ تاجر برادری ہمارے لئے نہایت ہی قابل احترام ہیں ہم ان کے مسائل حل کریں گے۔ تاجر برادری کو کاروبار کے لئے پُر امن ماحول اور تحفظ فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے تاکہ وہ اپنی تجارتی و معاشی سرگرمیوں کو اچھی طرح بروئے کارلاسکیں۔بعد ازاں گورنر پنجاب ملک محمد رفیق رجوانہ سے سر کٹ ہا ؤس میں مختلف وفود نے ملا قا تیں کیں۔جن میں سیا سی ،سما جی، تا جر وعمائدین شہر شامل تھے ۔گورنر پنجا ب نے ان وفودسے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عو امی مسائل کو حل کر نے پر خصوصی تو جہ دی جا رہی ہے ۔ملتا ن میں مختلف ترقیاتی سکیمو ں پر تیز ی سے کا م جا ری ہیں جو منصو بے مکمل ہو چکے ہیں عوام ان سے مستفید ہو رہے ہیں ۔ہم سب کی ذ مہ دار ی ہے کہ ہم اپنی تما م تر توا نا ئیا ں اور کا وشیں ملک کی تر قی کیلئے صرف کریں ۔ملا قا ت کر نے وا لو ں میں سابق صد ر چیمبر آ ف کا مر س ملتان خواجہ محمد یو سف ،صلا ح الدین خا ن ،چوہد ری محمد نعیم ،شیخ فیصل حمید ،عثما ن انور ،ملک محمد افضل آ را ئیں ،عمر فا رو ق بھٹی اور ودیگر شامل تھے ۔سر کٹ ہا ؤس میں مختلف لو گو ں نے گو رنر پنجا ب کو اپنے مسا ئل کے حل کیلئے درخوا ستیں بھی دیں جن پر گورنر پنجاب نے احکا ما ت جا ری کئے ۔