جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ ہم تو یہ سمجھتے ہیں کہ طالبان افغانستان میں امن قائم کرنے کیلئے کوشاں ہیں اور وہ اپنے پڑوسی ممالک سے بھی بہترین تعلقات رکھنے کے خواہش مند ہیں جو اب تک کے انہوں نے اپنے بیانات دیئے ہیں یہی وجہ ہے کہ ہم عالمی ممالک سے بھی کہتے ہیں کہ ان کو اس وقت طالبان کے ساتھ کھڑا ہو نا چاہئے اور اس وقت کسی بھی قسم کی شرائط ان کے سامنے نہیں رکھنی چاہئے۔وہ ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کررہے تھے،ان کا کہنا تھا کہ طالبان کا ماضی اس حوالے سے گواہ ہے کہ انہوں نے امن کے حوالے سے ہمیشہ اپنا کردار ادا کیا ہے اور اب بھی وہ امن کیلئے اپنا رول ادا کرنا چاہئے۔
عبد الغفور حیدری