دریا دل سعودی باشندے کا قابل تحسین اقدام،لوگوں کی ڈھیروں دعائیں

دریا دل سعودی باشندے کا قابل تحسین اقدام،لوگوں کی ڈھیروں دعائیں
دریا دل سعودی باشندے کا قابل تحسین اقدام،لوگوں کی ڈھیروں دعائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) بدقسمتی سے انسانیت کا ایک قابل ذکر حصہ اس قدر مفلوک الحال ہے کہ انہیں دو وقت کے کھانے کیلئے بھی دوسروں کے آگے ہاتھ پھیلانا پڑتا ہے۔ ایک نیک دل سعودی شہری نے اس دردناک صورتحال کے شکار لوگوں کیلئے ایک نہایت خوبصورت اقدام کرتے ہوئےچند ماہ قبل    اپنے گھر کے باہر ایک بڑا ریفریجریٹر رکھ دیا ہے جس میں نہ صرف وہ خود روزانہ کھانا رکھتا ہے بلکہ اس کے دوست احباب بھی اپنی ضرورت سے زائد کھانا اس میں رکھ دیتے ہیں تاکہ کوئی بھی ضرورت مند شخص خاموشی سے آکر بغیر کسی کے سامنے ہاتھ پھیلائے اپنی ضرورت کے مطابق کھانا لے جائے۔

اہرام مصر کو جانے والا راستہ مل گیا ،جاننے کیلئے کلک کریں
حائل شہر میں اس رحمدل شخص کا نیک کام اس وقت عالمی میڈیا میں خبروں کا موضوع بن گیا جب مذہبی سکالر شیخ محمد الارایفی نے ان کے قابل تعریف کام کو سراہتے ہوئے لکھا، ”میں ہمیشہ کہتا ہوں کہ حائل شہر کے لوگ سخی ہیں۔ ایک صاحب نے اضافی کھانے کیلئے اپنے گھر کے باہر ایک ریفریجریٹر رکھ دیا ہے، یہ ضرورتمندوں کیلئے بالواسطہ سخاوت کا عمل ہے۔ اے حائل! مجھے تم سے کتنی محبت ہے“۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -