سردار ذوالفقار کھوسہ نے مشرف کو متحدہ مسلم لیگ کی سربراہی کی مشروط پیشکش کردی

سردار ذوالفقار کھوسہ نے مشرف کو متحدہ مسلم لیگ کی سربراہی کی مشروط پیشکش کردی
سردار ذوالفقار کھوسہ نے مشرف کو متحدہ مسلم لیگ کی سربراہی کی مشروط پیشکش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے ناراض رہنما سینیٹر ذوالفقار کھوسہ نے مائنس شریف خاندان متحدہ مسلم لیگ میں پرویز مشرف کی شمولیت پر مشروط آمادگی ظاہر کردی، ان کا کہنا ہے کہ متحدہ مسلم لیگ میں آنے کیلئے سابق صدر کو مارشل لاء لگانے پر قوم سے معافی مانگنا ہوگی، لیگی دھڑے جس کو چاہیں صدر منتخب کرسکتے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ سابق صدر جنرل پرو یز مشرف نے آئین توڑ کر مارشل لاء لگا یا، اس لئے وہ صرف ان کے نہیں بلکہ قوم کے مجرم ہیں، قوم سے معافی مانگ کر وہ متحدہ مسلم لیگ میں شامل ہوسکتے ہیں اور انہیں سربراہی بھی مل سکتی ہے۔

مزید :

لاہور -