صرف 30 سیکنڈ میں فون چارج کریں

صرف 30 سیکنڈ میں فون چارج کریں
صرف 30 سیکنڈ میں فون چارج کریں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 تل ابیب(نیوز ڈیسک) سمارٹ فون کے استعمال کے دوران مزے کو کرکرا کرنے والی سب سے عام بات بیٹری کا ختم ہو جانا ہے اور پھر اسے چارج کرنے کا لمبا دورانیہ تو بہت ہی کوفت کا باعث بنتا ہے لیکن اب ایک اسرائیلی کمپنی نے اس مصیبت کاناقابل یقین حل نکال لیا ہے۔

موبائل فون اور لیپ ٹاپ کی بیٹری لمبے عرصے تک محفوظ رکھنے کے لیے انتہائی مفید مشورے ، کلک کریں
یہ حل ایک ایسی حیرت انگیز بیٹری ہے جو کچھ گھنٹے نہیں ، کچھ منٹ نہیں بلکہ چند سیکنڈ میں مکمل چارج ہو سکتی ہے۔ اس کے بارے میں بات کرتے ہوئے StoreDot کمپنی کے چیف ایگزیکٹو نے بتایا کہ نینوٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے ’نینو ڈاٹس‘ نامی حیاتیاتی نامیاتی پیپٹائڈ مالیکیول بنائے گئے ہیں جو توانائی کی کثیر مقدار کو محض چند سیکنڈ میں جذب کر سکتے ہیں۔ اس ٹیکنالوجی کے استعمال سے تیار کی گئی موبائل فون کی بیٹری تقریباً آدھے منٹ میں مکمل چارج ہو جائے گی۔ ابتدائی طور پر جو بیٹری بنائی گئی ہے اس کا سائز قدرے بڑا ہے لیکن 2016 تک اسے موبائل فون کی عام بیٹری کے سائز میں بنا لیا جائے۔