خواتین کو دراصل کس طرح کے جسم والے مرد پسند آتے ہیں؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کا جواب جان کر پاکستانی مردوں کو رونا آجائے گا

خواتین کو دراصل کس طرح کے جسم والے مرد پسند آتے ہیں؟ تازہ تحقیق میں ...
خواتین کو دراصل کس طرح کے جسم والے مرد پسند آتے ہیں؟ تازہ تحقیق میں سائنسدانوں کا جواب جان کر پاکستانی مردوں کو رونا آجائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) خواتین کو دراصل کس طرح کے جسم والے مرد پسند آتے ہیں؟ نئی تحقیق میں سائنسدانوں نے اس کا ایسا جواب دے دیا ہے کہ سن کر پاکستانی مرد افسردہ ہو جائیں گے۔ میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں نے حساس مزاج رکھنے والے دبلے پتلے مردوں کو بری خبر سناتے ہوئے کہا ہے کہ ”خواتین 6فٹ کے لمبے تڑنگے، مضبوط اور مسل دار جسم کے مالک مرد کو سب سے زیادہ پسند کرتی ہیں۔“
اس تحقیق میں آسٹریلیا کے سائنسدانوں نے 160خواتین کو کچھ مردوں کے جسم کی تصاویر دکھائیں جن کے چہرے کاٹ دیئے گئے تھے اور انہوں نے شرٹس بھی نہیں پہن رکھی تھیں، اور انہیں ان میں سے سب سے پرکشش جسم والے مرد کو منتخب کرنے کو کہا۔ اس پر 80فیصد خواتین نے مرد کے اس جسم کو انتہائی دلکش قرار دیا جس کا قد 6فٹ تھا اور مسلز خوب مضبوط، باڈی بلڈرز جیسے تھے۔

’اگر خواتین نے اس رنگ کا لباس پہنا ہو تو بات کرنے کی کوشش کرنے والے اجنبی مردوں کی تعداد بہت بڑھ جاتی ہے‘
آسٹریلوی ریاست کوئنز لینڈ کی گریفتھ یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا تھا کہ ”اس تحقیق میں ثابت ہوا ہے کہ مردوں کے پرکشش ہونے میں سب سے زیادہ حصہ ان کے مضبوط، مسل دار جسم اور دراز قد کا ہوتا ہے۔چہرے کی خوبصورتی کا اس میں حصہ محض 10فیصد تک ہوتا ہے۔جس مرد کا جسم بہت ہٹا کٹا جبکہ چہرہ نسبتاً کمزور ہو وہ خواتین کی نظروں میں سب سے زیادہ پرکشش ہوتا ہے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -