لیڈز سکول سسٹم کے زیراہتمام اساتذہ کے لیے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد

لاہور (ڈویلپمنٹ سیل ) لیڈز ریسرچ، ٹرینگ اینڈ ڈویلپمینٹ شعبہ کے زیراہتمام لیڈز سکول سسٹم سے وابستہ سٹاف اور فیکلٹی ممبران کو مینجمنٹ اور ای آر پی سسٹم کی تربیت کیلئے لیڈز کار پوریٹ آفس میں تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔ مینجنگ ڈائریکٹر سلمان شبیر نے مینجمنٹ سسٹم اور اس کی افادیت کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ لیڈز سکول سسٹم ایک مربوط نظام کے ذریعے سے ایک دوسرے سے منسلک ہے۔ طلباو طالبات کی حاضری، والدین سے رابطہ،مانیٹرنگ اور پالیسی ایشوز کی بروقت منتقلی،آگاہی اور تعلیمی تفصیلات کے تباد لہ وخیالات کیلئے یہ سسٹم بہت اہمیت کا حامل ہے ۔ جس سے نہ صرف نظم و ضبط بلکہ کوالٹی ایجوکیشن کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ابتدائی تعلیم بچوں کی کردار سازی اور تخلیقی صلاحیتوں کی نمو کیلئے بہت زیادہ اہمیت رکھتی ہے۔
نصابی و غیر نصابی، اسلامی اور جدید تعلیم کے زریعے طلباو طالبات کی ذہنی صلاحیتوں کو پروان چڑھانا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔مس فریحہ شہباز نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے لیڈز سکول سسٹم کی اہمیت،اغراض و مقاصد اور منصوبہ بند ی کے بارے میں تفصیلی لیکچر دیا۔ ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء میں تعریفی اسناد اور میڈلز بھی تقسیم کیے گئے۔