حکومت کی اساتذہ وتعلیم دشمنی پر احتجاجی تحریکچلائیں گے، صوفی رمضان انقلابی


(پ ر)آل اساتذہ الائنس پنجاب و پنجاب ٹیچرزیونین صوفی رمضان انقلابی کی قیادت میں مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس مرکزی دفتر لاہور میں ہواجس میں فیصلہ کیا گیا کہ حکومت اساتذہ وتعلیم دشمنی پر اتر آئی ہے جس کے خلاف احتجاجی تحریک کااعلان کیا جائے۔ اس فیصلے کے مطابق 31اکتوبر سے پنجاب بھر میں احتجاج کا آغاز کریں گے۔PECرزلٹ پر اساتذہ انکریمنٹ روکنا ظالمانہ اقدام ہے۔وعدوں کے باوجود اساتذہ کو اپ گریڈیشن نہیں دی جارہی اور مزید اداروں کو PEFکے حوالے کیا جارہا ہے۔ حکومت نے مطالبات نہ مانے تو وزیراعلیٰ ہاؤس دھرنا ہوگا۔ غلط پالیسیوں کی وجہ سے رزلٹ خراب آر ہے ہیں۔


،PECاور 9thکے امتحانات فضول ہیں جس کی وجہ سے ڈراپ آؤٹ میں اضافہ ہورہا ہے ۔

۔پہلے کی طرح میٹرک کاامتحان 10thمیں لیا جائے ۔ ہرسال 40سے50ہزار بچے نہم جماعت میں فیل ہو کر سکول چھوڑ جاتے ہیں جو کہ تعلیمی پالیسی سازوں کیلئے لمحہ فکریہ ہے۔ سوچنے کی بات ہے کہ نہم کا رزلٹ 40تا50%آتا ہے جبکہ دہم کا رزلٹ 70%سے اوپر ہوتا ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ مڈل میں بچوں کا امتحان 50%معروضی لیا جاتا ہے اور امتحان بھی نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے جبکہ نہم میں صرف20%معروضی سوالات ہوتے ہیں ۔پیٹرن تبدیل ہونے کے باعث بچوں کا رزلٹ کمزور آتا ہے جبکہ یہی بچے دہم میں 70%رزلٹ دیتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 31اکتوبر دوپہر 2بجے پریس کلب جھنگ کے سامنے سے احتجاج کا آغاز کریں گے جبکہ 7نومبر کو بھکر پریس کلب کے باہر مظاہرہ ہوگا۔ غلط پالیسیوں کی سزا اساتذہ کو دینا سراسر ظلم ہے۔ معیار تعلیم کم ہونے کی وجہ ٹیسٹ پیپر مافیا اور تعلیم دشمن مافیا ہے ۔ اپنی ناکامی چھپانے کیلئے حکومت سرکاری سکولوں کو این جی اوز کے حوالے کررہی ہے جب تک اساتذہ کو اپ گریڈیشن نہیں ملتی ، PEFسے سرکاری سکول واپس نہیں لئے جاتے اور PECرزلٹ پر دی جانے والی انکریمنٹ روکنے کی سزائیں واپس نہیں ہوتی ہم چین سے نہیں بیٹھیں گے۔