”سعودی عرب کے خلا ف یہ کام کسی صور ت منظور نہیں “، پاکستان نے ایسا اعلان کر دیا کہ سعودی عرب کو بے حد خوش کر دیا

”سعودی عرب کے خلا ف یہ کام کسی صور ت منظور نہیں “، پاکستان نے ایسا اعلان کر ...
”سعودی عرب کے خلا ف یہ کام کسی صور ت منظور نہیں “، پاکستان نے ایسا اعلان کر دیا کہ سعودی عرب کو بے حد خوش کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان نے امریکی کانگرس کی جانب سے صدارتی ویٹو کو ختم کر کے دہشتگردی ایکٹ کے سپانسرز کے خلاف جسٹس کو اپنانے کے حوالے سے اپنے تحفظات کا اظہار کر دیا ۔

سعودی گزٹ کے مطابق جدہ میں پاکستانی کاﺅنسلیٹ جنرل نے اپنی پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ پاکستان نے خود مختار ریاستوں کو نشانہ بنانے کے حوالے سے امریکی کانگرس سے منظور ہونے والے قانون کیلئے امریکی صدارتی ویٹو کو کالعدم کرنے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کر دیا ہے۔
انکا کہنا تھا کہ یورپ اور مشرق وسطیٰ کے بہت سے ممالک نے بھی اس قانو ن پر اس طرح کے تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ پاکستان نے اس سے پہلے بھی اس قانون سازی پر سوالات اٹھائے تھے ۔
وزیر اعظم نواز شریف نے بھی حال ہی میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ دہشت گردی اور عالمی مسئلہ ہے جس سے نمٹنے کی ضرورت ہے تاہم بین الاقوامی برادری کو بھی دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ۔

مزید :

عرب دنیا -