کالعدم نتظیم داعش کی ایران کے بعد سعودی عرب کو بھی حملوں کی دھمکی

کالعدم نتظیم داعش کی ایران کے بعد سعودی عرب کو بھی حملوں کی دھمکی
کالعدم نتظیم داعش کی ایران کے بعد سعودی عرب کو بھی حملوں کی دھمکی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ڈیلی پاکستان آ ن لائن )کالعدم تنظیم داعش نے تہران میں دہشتگرد حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کے بعد اب سعودی عرب کو بھی حملوں کی دھمکی دیدی ہے ۔
ایکسپریس ٹریبوین کے مطابق داعش کی جانب سے ایران میں حملے کی ذمہ داری قبول کرنے کی ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں پانچ حملہ آور دکھائے گئے ہیں جبکہ اس ویڈیو میں ایران میں مزید حملے کرنے کی دھمکیاں بھی دی گئیں تاہم اسی ویڈیو کے آخر میں سعودی عرب کو بھی حملے کی دھمکی دی گئی ہے ۔واضح رہے کہ امام خمینی کے مزار اور ایرانی پارلیمان پر حملے میں 12 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوئے تھے۔
دوسری جانب سعودی عرب اور قطر کے درمیان تعلقات بھی تاریخ کے انتہائی نازک موڑ سے گزر رہے ہیں جہاں سعودی عرب سمیت متحدہ عرب امارات نے قطر کے ساتھ تمام سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کر دیے ہیں جبکہ ترکی اور بحرین کی جانب سے تعلقات کو واپس معمول پر لانے کیلئے ثالثی کا کردار ادا کرنے کی پیشکش بھی کر دی گئی ہے ۔

مزید :

عرب دنیا -