’تم صرف اپنی پارٹی نہیں بلکہ پورے امریکہ کیلئے شرم کا باعث ہو، ہارسے بہتر ہے ابھی میدان چھوڑ دو‘ چند ماہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ بات کہنے والے سعودی پرنس ولید بن طلال نے آج ٹرمپ کو کیا پیغام بھیجا؟ پڑھ کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی

’تم صرف اپنی پارٹی نہیں بلکہ پورے امریکہ کیلئے شرم کا باعث ہو، ہارسے بہتر ہے ...
’تم صرف اپنی پارٹی نہیں بلکہ پورے امریکہ کیلئے شرم کا باعث ہو، ہارسے بہتر ہے ابھی میدان چھوڑ دو‘ چند ماہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ کو یہ بات کہنے والے سعودی پرنس ولید بن طلال نے آج ٹرمپ کو کیا پیغام بھیجا؟ پڑھ کر آپ کی ہنسی نہ رُکے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ویب ڈیسک) ماضی میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شدید الفاظ میں مذمت کرنے والے سعودی ارب پتی شہزادہ الولید بن طلال نے بھی غیرمتوقع طور پر انہیں صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دے دی ہے۔ الولید بن طلال نے اپنے ٹوئٹر اکاو¿نٹ پر کہاہے کہ” ماضی میں ہمارے جو بھی اختلافات تھے، اب ڈونلڈ ٹرمپ منتخب صدر ہیں۔ صدارت ملنے پر مبارک باد اور نیک خواہشات قبول کریں۔“

ابوظہبی کے دورے پر برطانوی شہزادی کو گھیرے میں لئے یہ 4 لڑکیاں کون ہیں؟ حقیقت ایسی کہ آپ کے تمام اندازے غلط ثابت ہوجائیں گے
کچھ عرصہ قبل سعودی شہزادے نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے ٹوئٹر پر لکھا تھا کہ ”تم نہ صرف اپنی پارٹی کے لیے، بلکہ پورے امریکہ کے لیے باعث شرم ہو۔ صدارتی امیدوار کی دوڑ سے دستبردار ہو جاﺅ کیونکہ تم کبھی نہیں جیت سکتے۔“جواب میں ڈونلڈ ٹرمپ نے لکھا تھا کہ ” شہزادہ اپنے باپ کی دولت کے بل پر امریکی سیاستدانوں کو کنٹرول کرنا چاہتا ہے۔ جب میں جیت جاﺅں گا تو وہ ایسا نہیں کر سکے گا۔“ شہزادہ الولید ”کنگڈم ہولڈنگ“ کمپنی کے سربراہ ہیں۔ اس کمپنی کے مفادات امریکی کمپنیوں ”سٹی گروپ“ اور ”ٹائم وارنر“ سے وابستہ ہیں۔

مزید :

عرب دنیا -