دبئی میں غیر ملکی لڑکی کے ساتھ دو مردوں کی جنسی زیادتی، اس کے بعد پولیس نے لڑکی کے ساتھ کیا کیا اور ریپ کرنے والوں کے ساتھ کیا؟ جواب جان کر واقعی ہر لڑکی کے پیروں تلے زمین نکل جائے

عرب دنیا

دبئی سٹی (مانیٹرنگ ڈیسک) مغربی میڈیا میں سامنے آنے والی اس عجیب و غریب خبر نے ہنگامہ برپا کر دیا ہے کہ دبئی میں اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی ایک غیر ملکی خاتون کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ اسے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے والے دو مرد بحفاظت ملک سے باہر جا چکے ہیں۔

عرب ملک میں پاکستانی شہری نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے، اتنی چھوٹی عمر کی بچی کے ساتھ شرمناک حرکت کہ خود شیطان بھی ایسے خیال سے ہی شرماجائے
اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 25 سالہ برطانوی خاتون کا کہنا ہے کہ وہ چھٹیاں گزارنے کے لئے دبئی گئی ہوئی تھی، جہاں ایک ہوٹل میں دو برطانوی شہریوں نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ خاتون نے پولیس کو بتایا کہ اس نے برطانوی مردوں کے ساتھ مل کر شراب نوشی کی لیکن وہ بعدازاں اسے ورغلا کر اپنے کمرے میں لے گئے اور زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔
برطانوی اخبار دی سن کا کہنا ہے کہ زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کو ناجائز جنسی تعلق استوار کرنے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ اسے زیادتی کا نشانہ بنانے والے دونوں مرد متحدہ عرب امارات سے فرارہوکر برطانوی شہر برمنگھم پہنچ گئے ہیں۔ اخبار کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار کی گئی خاتون کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے اور اسے طویل قید کی سزا ہونے کا امکان ہے۔