سر قلم کیے جانے سے قبل سعودی شہزادے نے آخری لمحات اپنے خاندان کے ساتھ گزارے

سر قلم کیے جانے سے قبل سعودی شہزادے نے آخری لمحات اپنے خاندان کے ساتھ گزارے
سر قلم کیے جانے سے قبل سعودی شہزادے نے آخری لمحات اپنے خاندان کے ساتھ گزارے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض(مانیٹرنگ ڈیسک)سزائے موت پانے کے چند روز بعد اب شہزادہ ترکی بن سعود الکبیرکی زندگی کے آخری لمحات سے متعلق مزید کچھ تفصیل سامنے آئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہزادے کے والد نے صلح کیلئے بارہا کوشش کی تاہم متاثرہ خاندان آخری وقت تک دیت کی رقم لینے پر رضامند نہیں ہوا۔ سر قلم ہونے سے قبل مجرم کی اہل خانہ سے ملاقات کروائی گئی،شہزادہ ت±رکی نے زندگی کے آخری چند گھنٹے اپنے اہل خانہ کے ساتھ گزارے۔ سزائے موت کے لیے لے جائے جانے سے قبل شہزادے نے اہلخانہ سے خدا حافظ کہا، بعد ازاں شام 4.13 منٹ پر ریاض میں شہزادے کا سر قلم کردیا گیا۔شہزادہ ت±رکی بن سعود الکبیر کا سر قلم کیے جانے کے بعد اعداد و شمار کے مطابق رواں سال سعودی عرب میں سزائے موت پانے والوں کی تعداد 134 ہوگئی ہے۔
شہزادہ ت±رکی بن سعود الکبیر کو سعودی شہری عادل المحمید کو جھگڑے کے دوران فائرنگ کرکے قتل کرنے کے جرم میں دارالحکومت ریاض میں سزائے موت دی گئی۔

مزید :

عرب دنیا -