خراب کھانا دینے پر مسافروں کا پی آئی اے انتظامیہ کیخلاف نعرہ بازی

خراب کھانا دینے پر مسافروں کا پی آئی اے انتظامیہ کیخلاف نعرہ بازی
خراب کھانا دینے پر مسافروں کا پی آئی اے انتظامیہ کیخلاف نعرہ بازی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) مانچسٹر سے اسلام آباد آنیوالی قومی ایئرلائن کی پرواز میں خراب کھانا دینے پر مسافروں نے احتجاج کیا اور نعرے بازی شروع کردی ۔ تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کی پرواز پی کے 702میں کھانا نامناسب طریقے سے بھیجا گیا جس کی وجہ سے وہ خراب ہوگیا۔

لندن میں ایئرہوسٹس گرفتار، پی آئی اے کو جرمانہ و وارننگ

خراب کھانا ہی مسافروں کو پیش کیاگیاجس میں سے بدبوآنے پر مسافروں نے کھانے سے انکار کردیا اورعملے سے تلخ کلامی کے بعد انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔ یادرہے کہ اس سے قبل قومی ایئرلائن کی طر ف سے مسافروں کو دیئے جانیوالے کھانے میں سے کاکروچ وغیرہ نکلنے کی خبریں بھی آچکی ہیں ۔

مزید :

بزنس -