جونیئرز انجینئرز کی ملازمتوں کامعاملہ بورڈ کو پیش کیا جائیگا: لیسکو چیف

جونیئرز انجینئرز کی ملازمتوں کامعاملہ بورڈ کو پیش کیا جائیگا: لیسکو چیف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(کامرس رپورٹر)لیسکوکے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گزشتہ روزلیسکو ہیڈکوارٹر میں جونئیر انجینئرز،ایس ڈی اوزاور اسسٹنٹ مینجرزنے چیف ایگزیکٹو لیسکو سید واجدعلی کاظمی سے ملاقات کی جس میں جونئیر انجینئرز نے چیف ایگزیکٹو سے ملازمتوں کی مستقلی کا مطالبہ کیا ۔چیف ایگزیکٹو لیسکو نے عرصہ دو سال سے کام کرنے والے ان نوجوان انجینئرز کو یقین دہانی کروائی کہ ان کی ملازمتوں کی مستقلی کا معاملہ لیسکو کے بورڈآف ڈائریکٹرز اور وزارتِ بجلی اور توانائی کے سامنے اٹھایا جائے گا ۔
چیف ایگزیکٹو لیسکو کا کہنا تھا چونکہ تمام انجینئرز عرصہ دو سال سے کمپنی میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں اس لیئے ان کے کیس کو مستقلی کی غرض سے تجویز کیا جائے گا ۔ان کا کہنا تھا کہ لیسکو میں پہلے ہی جونئیر انجینئرز کی کمی کا سامنا ہے ۔تمام جونئیر انجینئرز نے چیف ایگزیکٹو کی جانب سے حوصلہ مندانہ یقین دہانی پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ کمپنی کی بہتری کے لیئے اپنے فرائض کو پہلے سے بھی بہتر انداز میں سرانجام دیں گے۔

مزید :

کامرس -