رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی پیداوار 3کروڑ 38لاکھ 80ہزار ٹن رہی

رواں مالی سال کے دوران سیمنٹ کی پیداوار 3کروڑ 38لاکھ 80ہزار ٹن رہی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (آن لائن)رواں مالی سال کے دوران ملک میں سیمنٹ کی پیداوار 3کروڑ 38لاکھ 80ہزار ٹن رہی جبکہ 40لاکھ 10ہزار ٹن سیمنٹ برآمد کیا گیا ۔ کل پاکستان سیمنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق مالی سال 2016-17 کے دوران ملک میں سیمنٹ کی کل پیداواری استعداد 4کروڑ 63لاکھ 90ہزار ٹن تھی جبکہ پیداوار تین کروڑ 38لاکھ 80ہزار ٹن رہی ۔ 2کروڑ 98لاکھ 70ہزار ٹن سیمنٹ اندرون ملک استعمال ہوا، یہ پیداوار گزشتہ سال کے مقابلہ میں 19لاکھ ٹن زیادہ ہے۔

#/s#
*****

مزید :

کامرس -