نوجوان لڑکی کے پیار میں پاگل چینی کاروباری نے 33لاکھ روپے نچھاور کردیئے، لیکن یہ لڑکی کون تھی؟ حقیقت سامنے آئی تو زندگی کا سب سے بڑا دھچکا لگ گیا

نوجوان لڑکی کے پیار میں پاگل چینی کاروباری نے 33لاکھ روپے نچھاور کردیئے، لیکن ...
نوجوان لڑکی کے پیار میں پاگل چینی کاروباری نے 33لاکھ روپے نچھاور کردیئے، لیکن یہ لڑکی کون تھی؟ حقیقت سامنے آئی تو زندگی کا سب سے بڑا دھچکا لگ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون پر لڑکی بن کر لڑکوں سے رقم ہتھیانے کی وارداتیں اکثر ہمارے ہاں بھی دیکھنے کو ملتی ہیں لیکن چین کے اس لڑکے نے ایک بزنس مین کو 10ماہ تک فون پر بے وقوف بنائے رکھا اور اس سے 2لاکھ یوآن(تقریباً32لاکھ روپے) ہتھیا لیے۔ ژانگ نامی 25سالہ لڑکے کی آواز بالکل لڑکیوں جیسی تھی۔ گزشتہ سال مارچ میں آن لائن چیٹنگ ایپلی کیشنWeChatپر اس کی ملاقات ایک امیر چینی بزنس مین سانگ سے ہوئی۔ سانگ کو اس نے بتایا کہ وہ ایک لڑکی (ژیانگ)ہے اور اس کی عمر 22سال ہے۔ سانگ کے مانگنے پر اس نے ایک انتہائی خوبصورت لڑکی کی تصاویر اسے بھیج دیں۔ اس کے بعد وہ اکثر چیت کرتے اور فون پر بات بھی کرتے۔ جلد ہی بزنس مین سانگ اس خوبرو دوشیزہ کے عشق میں گرفتار ہو گیا۔

مزید پڑھیں:عجب پریم کی غضب کہانی ،لڑکی کو پانے کیلئےمردنے اپنی جنس بدل لی
رواں سال جون میں لڑکے نے پہلی بار بزنس مین سے 1لاکھ یوآن طلب کیے جو اس نے بلاتامل لڑکے کو بھجوا دیئے، بعد میں لڑکے نے کئی بار اس سے رقم ہتھیائی۔ بالآخر اس بزنس مین کو شک ہوا تو اس نے اپنی ’’محبوبہ‘‘ سے کہا کہ وہ ثابت کرے کہ وہ واقعی لڑکی ہے۔ اس پر لڑکے نے ایک ڈرامہ رچانے کی کوشش کی۔ اس نے ژیانگ کا ہمسایہ بن کر بزنس مین کو فون کیا اور بتایا کہ ’’تمہاری محبوبہ شدید بیمار ہو گئی ہے، وہ ہسپتال میں کومے کی حالت میں پڑی ہے اور اسے یقین دلایا کہ وہ بے وفا نہیں ہے۔‘‘بزنس مین نے لڑکے کی آواز پہچان لی اور پولیس کو اطلاع دے دی۔ پولیس نے لڑکے کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کر دیا جہاں اس نے اقبالِ جرم کر لیا۔ عدالت نے اس کو 3سال قید کی سزا سنا دی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -