لائیو پروگرام کے دوران اس بھیڑ نے بی بی سی کے رپورٹر کے ساتھ ایسی غلیظ ترین حرکت کردی کہ اب پوری زندگی یہ پروگرام نہ بھولے گا

لائیو پروگرام کے دوران اس بھیڑ نے بی بی سی کے رپورٹر کے ساتھ ایسی غلیظ ترین ...
لائیو پروگرام کے دوران اس بھیڑ نے بی بی سی کے رپورٹر کے ساتھ ایسی غلیظ ترین حرکت کردی کہ اب پوری زندگی یہ پروگرام نہ بھولے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے ایک رپورٹر کے ساتھ لائیو رپورٹنگ کے دوران ایک ننھی بھیڑ نے ایسا سلوک کردیا کہ بیچارہ رپورٹر شاید اب کبھی بھی کسی جانور کے پاس کھڑا ہوکر رپورٹنگ نہیں کرے گا۔

ایگریکلچر اینڈ انوائرنمنٹ رپورٹر کونر مکاﺅلی ایک یتیم بھیڑ کے متعلق لائیو رپوٹ پیش کررہے تھے۔ وہ تین ماہ کی ننھی بھیڑ، جس کا نام Button بتایا گیا ہے، کو گود میں لے کر بتارہے تھے کہا س کی ماں نے اسے قبول کرنے سے انکار کردیا تھا اور اب ننھی Button اداسی بھری زندگی تنہا گزار رہی ہے۔ جب وہ جذباتی انداز میں لائیو رپورٹ پیش کررہے تھے تو اسی دوران بھیڑ نے پیشاب کردیا اور بیچارے رپورٹر کے جوتے اور پتلون تر ہوگئی۔ وہ بوکھلا کر بھیڑ سے دور ہٹ گئے اور بہت شرمندہ سے نظر آئے، جبکہ ان کی خجالت میں مزید اضافہ کیمرہ پرسن کے قہقہوں نے کردیا۔ کونر کے ساتھ پیش آنے والے واقعے کو لاکھوں ناظرین نے لائیو دیکھا جبکہ مزید لاکھوں اس دلچسپ ویڈیو کو انٹرنیٹ پر دیکھ کر محظوظ ہورہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -