بہو سے زیادتی کرنے والے سسر کو10سال قید

بہو سے زیادتی کرنے والے سسر کو10سال قید
بہو سے زیادتی کرنے والے سسر کو10سال قید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج وسطی نے بہو کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے سسر کو 10سال قید کی سزاسنادی۔

جج نے مجرم ارشاد علی کو 10 سال قید بامشقت کی سزا سنائی،عدالت نے مجرم پر 50 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کردیا،جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مزید6 ماہ قید میں گزارنا ہونگے۔

افسوسناک واقعہ 19 اپریل 2023 کو پیش آیا تھا،واقعہ کا مقدمہ تھانہ بلال کالونی میں درج ہوا تھا،دوران سماعت متاثرہ خاتون کا کہنا تھا کہ میں شوہر اور ساس کی عدم موجودگی میں اپنے کمرے میں تھی، میرے سسر نے کمرے میں آکر میرے ساتھ زیادتی کی ، زیادتی کے بعد دھمکی دی کہ کسی کو اس بارے میں نہیں پتہ چلنا چاہیے، چند دنوں بعد پھر سے اس طرح کی کوشش کرنے پر میں نے اپنے گھر والوں کو جاکر بتایا اور مقدمہ درج ہوا۔

عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم کے موبائل سے ملنے والے میسجز سے معلوم ہوا کے متاثرہ خاتون اپنا گھر بچانے کے لیے خاموش رہیں، یہ بہت تشویش ناک بات ہے کہ ملزم باپ جیسی حیثیت رکھتا ہے، یہ صرف جرم نہیں گناہ ہے، اس طرح کی حرکات سے خواتین اپنے گھروں میں بھی خود کو غیر محفوظ سمجھتی ہیں، یہ ہمارے معاشرے پر ایک سیاہ دھبہ ہے، اس طرح کے جرائم کو آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔