’’اگر یورپ میں رہنا چاہتے ہو تو میرے سے شادی کر لو‘‘وہ خاتون جس نے کھلی پیشکش کر دی

’’اگر یورپ میں رہنا چاہتے ہو تو میرے سے شادی کر لو‘‘وہ خاتون جس نے کھلی ...
’’اگر یورپ میں رہنا چاہتے ہو تو میرے سے شادی کر لو‘‘وہ خاتون جس نے کھلی پیشکش کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک طرف برطانیہ نے یورپی یونین سے نکلنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور دوسری طرف سکاٹ لینڈ میں برطانیہ سے علیحدگی کی آواز زور پکڑ چکی ہے کیونکہ سکاٹ لینڈ کے عوام یورپی یونین سے الگ نہیں ہونا چاہتے۔ ایسے میں کئی برطانوی شہری بھی ہیں جنہیں یورپی یونین سے الگ ہونے کا قلق ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ ان کا ملک کسی طرح اس فیصلے سے دستبردار ہو جائے۔ ملک فیصلے سے دستبردار ہوتا ہے یا نہیں مگر سکاٹ لینڈ کی ایک اداکارہ نے برطانوی مردوں کو یورپی یونین کا حصہ رہنے کے لیے ایک پیشکش کر دی ہے۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ ریچل لوگرین، جو رے لو(Ray Lo)کے نام سے بھی مشہور ہے، نے برطانوی مردوں کو ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ ”جو مرد یورپی یونین سے الگ نہیں ہونا چاہتا وہ مجھ سے شادی کرکے سکاٹ لینڈ کی شہریت حاصل کر لے کیونکہ برطانیہ کے الگ ہونے کے بعد بھی سکاٹ لینڈ یورپی یونین کا حصہ رہے گا۔“ریچل لوگرین نے مردوں کو بھی ویڈیو کی شکل میں رشتے کا پیغام بھیجنے کی ہدایت کی ہے۔
ڈیلی میل کے مطابق ریچل لوگرین کی طرف سے یہ پیغام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب 52فیصد برطانوی عوام کے یورپی یونین سے الگ ہونے کا فیصلہ کرنے کے بعد بہت زیادہ لوگ برطانیہ سے سکاٹ لینڈ منتقل ہو رہے ہیں۔ریچل بنیادی طور پر کامیڈین ہے اور اس نے اپنا یہ پیغام بھی مزاحیہ پیرائے میں دیا ہے۔ ریچل کا کہنا ہے کہ ”ہماری بہت سی برطانوی برادری یونین سے الگ ہونے کے فیصلے پر ہماری طرح ناخوش ہے۔ میں شادی کی پیشکش کرکے انہیں زندگی بھر کے لیے یونین کا حصہ رہنے کا موقع دے رہی ہوں۔ مجھے یقین ہے کہ بہت زیادہ برطانوی بھی اس فیصلے پررضامند نہیں ہیں ۔میری ان تمام ’مستحق‘ اور یورپی یونین میں شامل رہنے کے خواہش مند کنوارے مردوں سے درخواست ہے کہ مجھے ویڈیو کے ذریعے شادی کے پیغامات بھیجیں۔“ویڈیو میں اداکارہ کھانے کی میز پر بیٹھی ہوتی ہے اور کہتی ہے کہ ”آﺅ میرے ساتھ کھانا کھاﺅ اور مجھے اجازت دو کہ میں تمہیں سکاٹ لینڈ کا شہری بنا دوں۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -