بنا جنسی عمل کے حاملہ ہونے کا دعویٰ کرنے والی نوجوان لڑکی کو لوگ زبردستی پکڑ کر ڈاکٹر کے پاس لے گئے، ڈاکٹر نے معائنہ کیا تو پیٹ میں ایسی چیز نظر آگئی کہ ہر کوئی دم بخود رہ گیا
لندن (نیوز ڈیسک) جنسی تعلق کے بغیر حاملہ ہو جانے کا دعوٰی کرنے والی برطانوی لڑکی کی ضد نے سب کو اتنا پریشان کیا کہ بالآخر اس کا زبردستی ٹیسٹ کروانا پڑا، جس کا نتیجہ دیکھ کر سب کی آنکھیں کھل گئیں، لیکن لایعنی دعوٰی کرنے والی لڑکی کو پھر بھی کوئی فرق نہیں پڑا۔
اخبار دی مرر کی رپورٹ کے مطابق 19 سالہ لڑکی ہیلی کا کہنا تھا کہ وہ 9ماہ کی حاملہ ہے اور اس کے پیٹ میں پرورش پانے والا بچہ جنسی تعلق کے بغیر ہی وجود میں آیا ہے، جو عنقریب جنم کے بعد دنیا میں ظاہر ہوجائے گا۔ ہیلی کا کہنا تھا کہ گزشتہ 9ماہ کے دران اس کے وزن میں چھ کلوگرام کا اضافہ ہوچکا ہے اور اس کا بڑھا ہوا پیٹ اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ واقعی حاملہ ہے۔
’میں حاملہ ہوں اور میرا ہونے والا بچہ۔۔۔‘ نوجوان لڑکی نے ایسا اعلان کردیا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں اور عیسائیوں کو غصے سے آگ بگولا کردیا
اس لڑکی کے افسوسناک دعوے نے اس کے اپنے گھر والوں کو بھی شرمندہ اور پریشان کردیا۔ مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے ہوئے اس کی والدہ کرسٹی کا کہنا تھا کہ اسے سمجھ نہیں آرہی کہ اپنی بیٹی کا کیا کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیلی جھوٹ بولنے کی عادی ہے لیکن انہیں توقع نہیں تھی کہ وہ اس طرح کا جھوٹ بولے گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ان کی بیٹی نفسیاتی مسائل سے دوچارہے جو اس کے افسوسناک دعوے کی ایک وجہ ہوسکتے ہیں۔
جب یہ معاملہ حد سے بڑھنے لگا تو بالآخر سب کے سامنے ہیلی کا الٹراساﺅنڈ کروایا گیا، جس کے بعد الٹرا ساﺅنڈ کرنے والے ماہر ڈاکٹر ٹرویس سٹورک نے اس حیرت انگیز معاملے کی وضاحت بھی کی۔ ڈاکٹر ٹریوس نے ہیلی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ”تمہاری انتڑیوں میں ہوا بھری ہوئی ہے، جس کی وجہ سے بسا اوقات تمہیں اپنے پیٹ کے اندر حرکت محسوس ہوتی ہے۔ یہ بچے کی حرکت نہیں بلکہ ہوا بھرے ہونے کی وجہ سے انتڑیوں میں ہونے والی اتھل پتھل ہے جسے تم بچے کی حرکت سمجھ رہی ہو۔ انتڑیوں کی ہوا کی وجہ سے ہی تمھارا پیٹ پھولا ہوا ہے۔ الٹراساﺅنڈ میں صاف نظر آ رہا ہے کہ تم حاملہ نہیں ہو۔“
اصل حقیقت سامنے آنے پر سب نے سکھ کا سانس لیا ہے، لیکن ہیلی کو اب بھی کوئی فرق نہیں پڑا۔ اس نے الٹراساﺅنڈ کے نتائج اور ڈاکٹر ٹریوس کی وضاحت کو بھی رد کردیا ہے اور اپنے بیہودہ دعوے پر بدستور قائم ہے۔