نوازشریف کو وزیراعظم بنانے کا غیر سرکاری اعلان

لاہور ( مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کے غیر حتمی نتائج کے غیر سرکاری اعلان کے بعد مسلم لیگ ن نے غیر سرکاری طور پر میاں نواز شریف کو وزیراعظم بنانے کا اعلان کردیا ہے۔ یہ اعلان مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی انتخابی نتائج کے پہلے مرحلے کے بعد پہلے خطاب کے موقع پر ان کے بھائی میاں شہباز شریف نے کیا ہے ۔