کوکا کولا کے بارے میں حیرت انگیز حقائق جو آپ نہیں جانتے
نیویارک(نیوزڈیسک)آپ نے کوکا کولا تو ضرور پی ہوگی لیکن آپ کو اس کمپنی کے بارے میں کئی دلچسپ باتوں کا شاید علم نہ ہو۔آئیے آپ کو چند ایسی دلچسپ باتیں بتاتے ہیں۔
*کوکا کولا دنیا کے 200ممالک میں دستیاب ہے۔
*دنیا میں روزانہ 55ارب مشروبات استعمال کی جاتی ہیں اور 1.7ارب کوک کی مشروبات استعمال ہوتی ہیںیعنی کوک کا دنیا بھر میں مارکیٹ شئیر 3.1فی صد ہے۔
*کوک کمپنی کی جانب سے 3,500مختلف قسم کے مشروبات بنائے جاتے ہیں اور اگر آپ روزانہ ایک مشروب ٹیسٹ کریں تو آپ کو یہ تمام چکھنے میں نو سال لگیں گے۔
*کوکا کولا ہر سال 35ارب ڈالر سے زائد کماتا ہے جو کئی ملکوں کے بجٹ سے زیادہ ہے۔
*کوکا کولا برانڈ کی قیمت 70ارب ڈالر ہے جبکہ تین بڑی کمپنیوں یعنی پیپسی، سٹار بکس اور ریڈ بل کے برانڈ کی قیمت 50ارب ڈالر ہے۔
*کوکا کولا کا برانڈ دنیا میں سب سے زیادہ مشہور ہے اور دنیا کے 94فیصد لوگ اس برانڈ کو پہچانتے ہیں۔
*دنیا کے 33نان الکوحل برانڈ ایک ارب ڈالر کماتے ہیں اور ان 33برانڈ میں 15کوک کے ہیں۔
*مقبولیت کے باوجود کوک اشتہارات پر کثیر رقم خرچ کرتا ہے اور اشتہارات کی مد میں خرچ کی گئی رقم مائیکروسافٹ اور ایپل کی مشترکہ رقم سے زیادہ ہے۔ کوک نے صرف 2010ءمیں 209ارب ڈالر اشتہارات پر خرچ کئے جبکہ ایپل اور مائیکروسافٹ نے 2.29ارب ڈالر لگائے۔
*دنیا بھر میں سب سے زیادہ کوک میکسیکو کے لوگ پیتے ہیں ۔
*کوک ہر سال صرف امریکہ میں تین لاکھ ٹن ایلومینیم استعمال کرتا ہے تاکہ ٹن پیک میں لوگوں کو کوک پلائی جاسکے۔
*دنیا بھر میں تقریباًہر شخص ہر چوتھے دن کوک پیتا ہے۔