’اگر آپ کے بچے کے پاس یہ کھلونا ہے تو اسے فوری تباہ کردیں کیونکہ۔۔۔‘ ماہرین نے والدین کو سخت ترین وارننگ جاری کردی

’اگر آپ کے بچے کے پاس یہ کھلونا ہے تو اسے فوری تباہ کردیں کیونکہ۔۔۔‘ ماہرین ...
’اگر آپ کے بچے کے پاس یہ کھلونا ہے تو اسے فوری تباہ کردیں کیونکہ۔۔۔‘ ماہرین نے والدین کو سخت ترین وارننگ جاری کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سان فرانسسکو (نیوز ڈیسک)جدید ٹیکنالوجی سے لیس بولنے والی گڑیا”کائلا ڈول“ بچوں میں بے حد مقبول ہوگئی ہے اور اکثر والدین اپنی ننھی بیٹیوں کو یہ گڑیا بطور تحفہ دے رہے ہیں، لیکن ماہرین نے اس کھلونے کے بارے میںا نتہائی خطرناک انکشاف کردیا ہے۔
میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ان گڑیوں میں استعمال کی گئی سمارٹ ٹیکنالوجی دراصل بچوں کی آوازیں ریکارڈ کرنے، ان کی تصاویر لینے، آس پاس کے ماحول کی تصاویر لینے اور اس سے منسلک کمپیوٹر و موبائل فونز کا ڈیٹا چرانے کے لئے استعمال ہوسکتی ہے۔ یہ گڑیا انٹرنیٹ کو استعمال کرتے ہوئے سوالات کے جوابات دیتی ہے۔ مثال کے طور پر آپ اس گڑیا سے پوچھتے ہیں کہ 4+4 کا جواب کیا ہوگا، تو یہ انٹرنیٹ پر سرچ کرکے آپ کو بتائے گی کہ جواب 8 ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہی انٹرنیٹ رابطہ اسے ہیکرز کے ہاتھ کا کھلونا بناسکتا ہے۔

جو والدین اپنے بچوں کو زیادہ ڈانٹتے ہیں اُن کے بچے کم عمری میں ہی یہ شرمناک کام شروع کردیتے ہیں، سائنسدانوں نے پاکستانیوں کو خبردار کردیا
انفارمیشن سکیورٹی کے ماہر ڈیوڈ ایم نے بتایا کہ کائلا ڈول بلو ٹوتھ چپ سے لیس ہوتی ہے جس کے ذریعے یہ انٹرنیٹ سے رابطہ کرتی ہے۔ تاہم یہ حساس معلومات کے بارے میں بھی سوال کرتی ہے۔ جیسا کہ شہر، والدین یا صارف کا نام یا سکول کا نام وغیرہ۔ یہ پریشانی کی بات ہے کہ گڑیا بچے سے جو معلومات حاصل کرتی ہے وہ بھی ہیکرز کے ہاتھ لگ سکتی ہے جبکہ ہیکرز خود بھی اس کے ذریعے حساس معلومات چراسکتے ہیں۔
یاد رہے کہ امریکی فیڈرل ٹریڈ کمیشن کی جانب سے اس گڑیا کے خلاف ایک باقاعدہ شکایت بھی درج کروائی جاچکی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ یہ چلڈرن آن لائن پرائیویسی پروٹیکشن ایکٹ کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ اس شکایت کے مطابق یہ گڑیا الیکٹرانک ڈیوائسز کے علاوہ گھر کی جاسوسی کے لئے بھی استعمال ہو سکتی ہے، اور یوں یہ بچوں کے ساتھ ان کے والدین کےلئے بھی خطرہ بن سکتی ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -