انٹرنیٹ صارفین خاتون کی سرگوشیوں کے سحر میں مبتلا

انٹرنیٹ صارفین خاتون کی سرگوشیوں کے سحر میں مبتلا
انٹرنیٹ صارفین خاتون کی سرگوشیوں کے سحر میں مبتلا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (نیوز ڈیسک) جسمانی و ذہنی لذت کیلئے نوجوان بڑی تعداد میں انٹرنیٹ پر موجود فحش فلموں کے عادی ہوچکے ہیں لیکن اب ایسے ہی لطف کیلئے کچھ خواتین نے ایک نئی سروس کا آغاز کیا ہے جس میں فحاشی سے پاک انداز میں جسمانی و ذہنی سکون و اطمینان فراہم کیا جاتا ہے۔
ان ویڈیوز میں ایک خاتون محض سرگرشیوں سے ایسا لطف برپا کردیتی ہے کہ جسم اور ذہن خوشی و سرمستی کی انتہا کو پہنچ جاتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ انٹرنیٹ پر لاکھوں لوگ شرمناک اور غیر اخلاقی مواد کو چھوڑ کر ان صاف ستھری ویڈیوز کے رسیا ہوچکے ہیں۔ یوٹیوب ویب سائٹ پر 28سالہ خوبرو خاتون ماریہ GentleWhispering کے نام سے ایک چینل چلاتی ہیں جس پر وہ اپنی ASMR ویڈیوز اپ لوڈ کرتی ہیں۔

ے وفا شوہر سے خاتون کا بہترین انتقام ،محبوبہ سمیت سڑک پر برہنہ چھوڑ کر فرار
یہ ایک مخصوص قسم کا نفسیاتی اثر رکھنے والی ویڈیوز ہیں جن میں وہ ایک لائبریرین کے روپ میں کتابیں اٹھاتی، ٹائپنگ کرتی اور صفحے پلٹتی نظر آتی ہیں۔ ان کی نازک حرکات کے دوران پیدا ہونے والی آوازیں اور ان کی اپنی سرگوشیاں سننے والوں کو مسحور کردیتی ہیں اور اکثر لوگ اس کے لطف کو فحش مواد سے حاصل کئے گئےے لطف سے کہیں بہتر قرار دیتے ہیں۔ ماریہ کہتی ہیں کہ وہ بہت خوش ہیں کہ لاکھوں لوگوں کو شرمناک مواد سے ہٹا کر صاف ستھری ویڈیوز سے جسمانی اور ذہنی لطف فراہم کررہی ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -