کورین باشندوں کا انوکھا ناقابل یقین شوق جان کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

کورین باشندوں کا انوکھا ناقابل یقین شوق جان کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو ...
کورین باشندوں کا انوکھا ناقابل یقین شوق جان کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیؤل (نیوز ڈیسک) جنوبی کوریا کے لوگ جذباتی ڈراموں اور مغربی موسیقی کے پروگرام دیکھ دیکھ کر سخت بوریت کا شکار ہوگئے ہیں اور اب انہوں نے پروگراموں کی ایک حیرت انگیز قسم میں بے پناہ دلچسپی لینا شروع کردی ہے۔
رات کے 9 بجتے ہی جنوبی کوریا کے لوگ سب تفریحات چھوڑ کر ٹی وی اور انٹرنیٹ پر لائیو نشر کئے جانے والے بسیار خوری کے پروگرام دیکھنے کے لئے جمع ہوجاتے ہیں۔ ان پروگراموں میں میزبان اپنے سامنے درجنوں قسم کے کھانے رکھ کر ناظرین کی تفریح طبع کے لئے تیار ہوتے ہیں۔ یہ میزبان دراصل حد سے زیادہ کھانے کے ماہر ہیں اور ان کی خوش خوراکی کو دیکھنے کے لئے ہی عوام گھنٹوں ٹی وی کے سامنے بیٹھے رہتے ہیں۔ ان ٹی وی شوز کو Mukbang کہا جاتا ہے اور عموماً ان کا وقت رات کے کھانے کے وقت کے ساتھ مطابقت رکھتا ہے۔

نصیرالدین شاہ نے بھارتی سیاستدانوں کی ”دہشتگردی“ بے نقاب کردی، برین واشنگ کا تصدیق
ریچل آہن نامی خاتون بھی ایک ایسا ہی پروگرام پیش کرتی ہیں۔ ان کی ویب سائٹ پر براہ راست نشریات کے دوران ہزاروں مداح انہیں دیکھتے ہیں اور وہ تین گھنٹے کے پروگرام میں سینکڑوں ڈالر کما لیتی ہیں۔ وہ تین گھنٹے کے دوران تقریباً نصف درجن لوگوں کی خوراک کھا جاتی ہیں۔ کھانے کی غیر معمولی صلاحیت رکھنے والے لوگ جنوبی کوریا میں سٹارز کی حیثیت اختیار کرتے جارہے ہیں اور ان میں سے کامیاب ترین سٹار سالانہ لاکھوں ڈالر کمارہے ہیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -