امریکی ڈالر اور یورو کی قدر میں اضافہ، برطانوی پاﺅنڈکی قدر میں کمی

امریکی ڈالر اور یورو کی قدر میں اضافہ، برطانوی پاﺅنڈکی قدر میں کمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(کامرس رپورٹر )پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر سمیت یورپین ممالک کی اہم کرنسی یورو کی قدر میں اضافے کا رجحان رہا تاہم برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں کمی ریکارڈ کی گئی۔ جمعہ کو امریکی ڈالر اور یورو کی قدروں میں بالترتیب 6 پیسے اور 27 پیسے کی تیزی رونماءہوئی تاہم برطانوی پاﺅنڈ کی قدر میں 15 پیسے کی مندی رہی۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ کاروباری روز کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت فروخت 95.39 روپے سے بڑھ کر 95.55 روپے اور قیمت خرید 93.11 روپے سے بڑھ کر 93.26 روپے ہوگئی۔ مزیدبرآں یورو کی قیمت فروخت بھی 119.72 روپے سے بڑھ کر 119.99 روپے اور قیمت خرید 116.85 روپے سے بڑھ کر 117.12 روپے پر بند ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق برطانوی پاﺅنڈ کی قیمت فروخت 151.69 روپے سے کم ہو کر 151.54 روپے اور قیمت خرید 148.04 روپے سے کم ہو کر 147.88 روپے پر بند ہوئی۔

مزید :

ایڈیشن 1 -