انسانی صحت کے لیے پسینے کے وہ فوائد جو آپ کو معلوم نہیں

انسانی صحت کے لیے پسینے کے وہ فوائد جو آپ کو معلوم نہیں
انسانی صحت کے لیے پسینے کے وہ فوائد جو آپ کو معلوم نہیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک)پسینہ آنے سے ہمیں کافی جھنجھلاہٹ ہوتی ہے اور اور برا بھی لگتا ہے لیکن اگر آپ کو پسینے کی افادیت کا علم ہوجائے تو آپ کو یہ پسینہ اچھا لگے گا۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ پسینہ آنے سے انسان کا جسم ہلکا ہو جاتا ہے او ر جسم میں موجود فاسد مادے بھی خارج ہوجاتے ہیں۔

پسینے کی بو دور بھگانے کے آسان طریقے،جاننے کے لئے کلک کریں

آئیے پسینے کے کچھ فوائد دیکھتے ہیں ۔
*پسینہ آنے سے انسان کا وزن کم ہوجاتا ہے ۔طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ جسم میں نمکیات اور پانی کی موجو دگی سے ہمیں جسم بھاری بھاری لگتا ہے لیکن جب ہمیں پسینہ آتا ہے تو جسم ہلکا ہلکا محسوس ہونے لگتا ہے۔ اگر بہت زیادہ پسینہ آجائے تو پانی کی کمی واقع ہو سکتی ہے جسے دور کرنے کے لئے تازہ پانی کااستعمال کرنا چاہیے۔
*جب ہمیں پسینہ آتا ہے تو خون کی گردش تیز ہوجاتی ہے اورہمارادل خون کو بہت تیزی سے جسم کے مختلف اعضاءکی جانب دھکیلتا ہے جس سے جسم تروتازہ محسوس کرتا ہے۔
*آپ نے اکثر دیکھا ہوگا کہ سردیوں میں ہماری جلد خشک اور بے جان ہوجاتی ہے اور اس کی سب سے بڑی وجہ پسینے کا نہ آنا ہے۔ پسینے سے جسم کے مسام کھل جاتے ہیں اور جلد تروتازہ ہوجاتی ہے۔
*اگر آپ ذہنی تناﺅ کا شکار ہیں تو ورزش کریں کیونکہ پسینہ آنے سے آپ کا تمام تناﺅ کم ہوجائے گا۔تحقیق سے یہ ثابت ہوا ہے کہ ورزش کرنے سے ذہنی تناﺅ کم ہوجاتا ہے اور انسان اپنے آپ کو تروتازہ محسوس کرتا ہے۔
*پسینہ سے گردے میں پتھری ہونے کے خطرات کم ہوجاتے ہیںکیونکہ جب کو آپ پسینہ آئے گا تو پانی کا استعمال بھی بڑھ جائے گا جس سے گردے صاف ہوتے رہیں گے اور پتھری کے خطرات کم ہوتے جائیں گے۔

مزید :

تعلیم و صحت -