مکھیوں سے نجات کے لئے آسان طریقے

مکھیوں سے نجات کے لئے آسان طریقے
مکھیوں سے نجات کے لئے آسان طریقے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (نیوزڈیسک ) دنیا میں مکھیوں کی 12 لاکھ اقسام پائی جاتی ہیں۔ مکھیوں کی وجہ سے ہم نہ صرف بہت زیادہ تنگ ہوتے ہیں بلکہ یہ متعدد بیماریوں کے پھیلاﺅ کا بھی باعث ہےں کیوں کہ ایک مکھی اپنے چھوٹے سے جسم میں 10لاکھ کے قریب بیکٹیریا رکھتی ہے۔ ان بیکٹیریا کو انسانی جسم میں منتقل کرنے کے لئے انہیں کاٹنے کی ضرورت نہیں پڑتی بلکہ صرف کھلی جگہ پر پڑے کھانے پر بیٹھ جانے سے یہ بیکٹیریا انسانی جسم میں منتقل ہو جاتے ہیں۔ لہذا اپنے گھر کو مکھیوں سے ضرور نجات دلائیں۔ مارکیٹ میں مکھیوں کو تلف کرنے کے بے شمار ادویات دستیاب ہیں، لیکن یہاں ہم آپ کو مکھیوں سے نجات کے کچھ گھریلو ٹوٹکے بتاتے ہیں۔
مکھی مار کاغذ(Flypaper) : مارکیٹ میں مکھی مار کاغذ جسے مکھی کا فیتہ بھی کہا جاتا ہے باآسانی دستیاب ہوتا ہے، یہ کاغذ ایک خاص قسم کی خوشبو یا زہر سے رنگا ہوتا ہے، جس کے جھانسے میں آکر مکھیاں خود بخود مرتی چلی جاتی ہیں،لیکن زہر سے آلودہ یہ کاغذ انسانوں کو بھی نقصان پہنچا سکتا ہے تو ہم کو دیسی مکھی کاغذ کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں، جس کے لئے آپ کو آدھا کپ مکئی کا سیرپ، ایک کپ کا چوتھائی حصہ چینی، خاکی کاغذ، قینیچی اور دھاگا چاہیے۔ خاکی کاغذ کو دو دو انچ کے ٹکڑوں میں کاٹ لیں، پھر ان ٹکڑوںکو مکئی کے سیرپ اور چینی میں ڈبو کر کسی بھی جگہ دھاگے سے باندھ کر لٹکا دیں۔
پانی کے پلاسٹک بیگ: ایک پلاسٹ بیگ لے کر اس میں پانی بھر دیں۔ اس بیگ کو گھر کے مرکزی دورازے پر لٹکا دیں تو مکھیاں گھر میں داخل نہیں ہو سکیں گی، جس کی دووجوہات ہیں، ایک تو مکھیوں کو اپنی آنکھوںکے مخصوص زاویہ کی وجہ سے پانی سے بھرا پلاسٹک بیگ نظر نہیں آتا اور دوسرا اگر نظر آ بھی جائے تو مکھیاں اسے جالا سمجھتی ہیں۔
سیب کا سرکہ: یہ ٹوٹکا خصوصی طور پر فروٹ فلائی (پھلوں پر بیٹھنے والی مکھی) کے خاتمہ کے لئے ہے، لہذا سیب کے سرکہ کو گرم کرکے اس کا گھر میں چھڑکاﺅ کر دیں، کیوں کہ سیب کی خوشبو کے باعث مکھی خود کو روک نہیں پائے گی اور سرکہ گرم ہونے کے باعث اس کو مار دے گا۔
عرق لیونڈر: زمانہ قدیم میں لوگ اپنے کپڑوں کو چوہوں اور دیگر حشرت الارض سے محفوظ رکھنے کے لئے عرق لیونڈر کا استعمال کرتے تھے، کیوں کہ حشرت الارض عرق لیونڈر کی بو سے دور بھاگتے ہیں، اس طرح آج عرق لیونڈر مکھیوں کا بہترین مزاحم سمجھا جاتا ہے۔
لونگ: بلاشبہ لونگ کی خوشبو انسانوں کو نہایت بھلی لگتی ہے لیکن مکھیوں کے لئے ایسا نہیں ہے۔ مکھیاں لونگ کی خوشبو کے سامنے زیادہ دیر نہیں ٹک سکتیں۔ لونگ کو لیموں کے ساتھ ملا کر چھڑکانا زیادہ سود مند ہے۔
ان کے علاوہ تلسی، زیتون کا تیل، کافور، یوکلپٹس کے چھڑکاﺅ اور شہد و دودھ کے ذریعے جھانسہ دے کر مکھیوں سے نجات حاصل کی جا سکتی ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -