سردیوں میں آپ کا وزن تیزی سے کیوں بڑھتا ہے؟ بالآخر وجہ سامنے آگئی، معمہ حل ہوگیا

سردیوں میں آپ کا وزن تیزی سے کیوں بڑھتا ہے؟ بالآخر وجہ سامنے آگئی، معمہ حل ...
سردیوں میں آپ کا وزن تیزی سے کیوں بڑھتا ہے؟ بالآخر وجہ سامنے آگئی، معمہ حل ہوگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(نیوزڈیسک) آپ نے یہ بات نوٹ کی ہوگی کہ سردیوں میں ہمارا وزن بڑھ جاتا ہے۔ماہرین صحت نے اس سوال کا جواب دے دیا ہے کہ ایسا کیوں ہوتاہے۔ آئیے آپ کو چند وجوہات سے آگاہ کرتے ہیں۔
باہر جانے میں کمی
سردی لگ رہی ہوتو کسی کادل نہیں کرتاکہ وہ باہر جائے۔انڈیانا یونیورسٹی بلومنگٹن سکول آف پبلک ہیلتھ کے تحقیق کارڈاکٹر جان ریگلن کا کہنا ہے کہ سردیوں میں جیسے ہی ہم گھر آتے ہیں تو گھر میں ہیٹرکی وجہ سے گرمی کی وجہ سے ہمارا دل نہیں کرتا کہ باہر نکلا جائے۔باہر کی سردی دیکھ کر ہم گھر کے اندر رہنے کی کوشش کرتے ہیں۔اگر جِم جانا ہویا سیر کودل کرے تو سردی ہمیں ایساکرنے سے روکتی ہے۔اسی طرح اگر یہی کام گرمیوں کے موسم میں کرنا ہوتوہم مزے سے باہر نکل جاتے ہیں۔ دوسرے الفاظ میں گرمیوں میں ہم باہر جاکر ورزش کرنے میں مزہ محسوس کرتے ہیں لیکن سردیوں میں ایسا نہیں کیاجاتا۔

’ اگر آپ کا وزن اتنے کلو سے بڑھ جائے تو کینسر کا شکار ہونے کا خطرہ انتہائی شدید ہو جاتا ہے ‘ سائنسدانوں نے سخت ترین وارننگ جاری کر دی
پارٹی کے کھانے
سردیوں میں کھانے کااپناہی مزہ ہوتا ہے۔اکثر لوگ اپنے گھروں میں بار بی کیو اور پارٹی کا انتظام کرتے ہیں اور اگر موسم ٹھنڈا ہو اور کھانا گرم تو انسان نہ چاہتے بھی زیادہ کھاجاتا ہے۔ اس کے مقابلے میں گرمیوں میں ہم زیادہ زور پانی پر رکھتے ہیں جس کی وجہ سے کھانا کم کھایا جاتا ہے۔
پانی کا کم استعمال
سردیوں کے موسم میں ہم پانی کا استعمال کردیتے ہیں اور اپنی توانائی کی ضروریات دیگر کھانوں سے پوری کرتے ہیں۔گرمیوں میں ہم زیادہ پانی پیتے ہیں اور کھانے کی بھوک بھی کم ہوجاتی ہے ،کم کھانا کھانے سے جسم میں کیلوریز کم جاتی ہیں اور وزن کنٹرول میں رہتا ہے۔

مزید :

تعلیم و صحت -