’پیٹ کی چربی تیزی سے پگھلانا چاہتے ہیں تو یہ ایک قدرتی چیز روزانہ ہر صورت کھائیں‘

’پیٹ کی چربی تیزی سے پگھلانا چاہتے ہیں تو یہ ایک قدرتی چیز روزانہ ہر صورت ...
’پیٹ کی چربی تیزی سے پگھلانا چاہتے ہیں تو یہ ایک قدرتی چیز روزانہ ہر صورت کھائیں‘

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک)بڑھی ہوئی توند کو کم کرنا اور اس کی چربی پگھلانا انتہائی مشکل کام ہے جس میں کڑی ورزشیں اور مہنگے علاج بھی ناکام ہو جاتے ہیں لیکن اب سائنسدانوں نے جدید تحقیق میں کھانے کی ایک ایسی چیز بتا دی ہے جس کے ذریعے آسانی کے ساتھ پیٹ کی چربی کو کم کیا جا سکتا ہے۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”اگر آپ پیٹ کی چربی پگھلانا چاہتے ہیں تو روزانہ مٹھی بھر اخروٹ کھانا شروع کر دیں۔“

اگر آپ کا پیٹ خراب ہوجائے تو بالکل بھی پریشان نہ ہوں، سائنسدانوں نے پہلی مرتبہ اس بیماری کا ایسا شاندار فائدہ بتادیا کہ آئندہ آپ پیٹ خراب ہونے پر خوش ہوا کریں گے
یونیورسٹی آف جارجیا کے سائنسدانوں کے مطابق اخروٹ میں ’پولی ان سیچوریٹڈ فیٹس‘ (Polyunsaturated fats)پائی جاتی ہیں جوایک طرف بھوک لگانے والے ہارمونز کی پیداوار کم کرتی ہیں اور دوسری طرف پیٹ کے بھرے ہونے کا احساس دلانے والے ہارمونز کی پیداوار میں اضافہ کرتی ہیں۔ “ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ پروفیسر جیمی کوپر کا کہنا تھا کہ ”بھوک لگانے والے ہارمونز انسان کی کھانے کی مقدار کا تعین کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کی پیداوار کم کر دی جائے تو پیٹ کی چربی اور موٹاپے کا یقینی علاج کیا جا سکتا ہے اور یہ کام اخروٹ بخوبی کر سکتا ہے۔“

مزید :

تعلیم و صحت -