سرخ مرچ اور ہلدی کی ملاوٹ معلوم کرنے کا طریقہ
برمنگھم (نیوز ڈیسک) بد قسمتی سے ہمارے ہاں کھانے پینے کی اشیا ءمیں ملا وٹ کا رحجان بہت عام ہو چکا ہے اور افسوس کی بات یہ ہے کہ ماہ صیام میں اشیا ءکی مانگ بڑھنے کی وجہ سے بد کردارتاجر ملاوٹ کا مکر وہ دھندا بھی بڑھا دیتے ہیں ۔ رمضان میں چونکہ پکوڑوں سموسوں اور دیگر چٹ پٹی اشیاءکا استعمال بڑھ جاتا ہے اس لیے سرخ مرچ اور ہلدی کی مانگ میں اضافہ ہوجاتا ہے اور لالچی تاجر ان اشیاءمیں خصوصا ملا وٹ کرتے ہیں ۔اگر آپ سرخ مرچ اور ہلدی میں ملا و ٹ کا پتاچلانا چاہیں تو اس کے لیے مندرجہ ذیل آسان سا کیمیائی تجزیہ کیا جاسکتا ہے ۔
سرخ مرچ :
سرخ مرچ میں ملا وٹ کا پتا چلا نے کیلئے روئی کا ایک ٹکرا لے کر اسے مائع پیرامنین(یہ سفید رنگ کا ایک مادہ ہے جو با زار میں باآسانی دستیاب ہے)میںبھگولیں اور پھر تھوڑی سے مرچ لے کر اسے اس روئی کے ساتھ رگڑیں ۔ اگر روئی کارنگ سرخ ہو جائے تو سمجھیں مرچ میں ملاوٹ کی گئی ہے ۔
ہلدی:
اس کیلئے بھی رو ئی کو مائع پیرامنین میں بھگولیں اور پھر تھوڑی سی ہلدی کو اس کے ساتھ رگڑیں ۔ اگر روئی کا رنگ پیلا ہوجا ئے تو یہ ملاوٹ کی نشانی ہے (یہ ٹیسٹ مرچ میں روڈامین رنگ اور ہلدی میںمیٹانل یلورنگ کی ملا وٹ کا پتہ چلا تا ہے)