اوگرا نے اسلام آباد انتظامیہ سے آئل ٹینکر نہ روکنے کی درخواست کردی
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) آئل اینڈ گیس ریگیولیٹری اتھارٹی نےپیٹرولیم مصنوعات کے بحران کا خدشہ ظاہر کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز سےآئل ٹینکر نہ روکنے کی درخواست کی ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق اسلام آباد میں راستوں کی بندش کے باعث پٹرولیم مصنوعات کے بحران کے خدشے کے پیش نظر اوگرا اور پیٹرولیم ڈویژن کا چیف سیکریٹریز اور مقامی انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا۔اوگرا نے ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں سے آئل ٹینکرز کو نہ روکنے کی درخواست کی اور کہا کہ ریٹیل آؤٹ لیٹس تک آئل ٹیکرز کی بلا روک ٹوک نقل و حمل یقینی بنائیں۔