17 سال بعد کاجول نے اپنے کیریئر کے عروج پر ہی اجے سے شادی کرنے کے پیچھے اصل وجہ بتادی

17 سال بعد کاجول نے اپنے کیریئر کے عروج پر ہی اجے سے شادی کرنے کے پیچھے اصل وجہ ...
17 سال بعد کاجول نے اپنے کیریئر کے عروج پر ہی اجے سے شادی کرنے کے پیچھے اصل وجہ بتادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(مانیٹرنگ ڈیسک)سترہ سال پہلے انیس سو ننانوے میں اجے دیوگن سے شادی کرنے والی بالی وڈ اداکارہ کاجل کہتی ہیں انہوں نے اپنے کیریئر کے عروج کے دنوں میں گھر اس لئے بسایا تھا کہ وہ چکا چوند روشنیوں کی دنیا سے نکل کرگھر کا سکون چاہتی تھیں۔

ایکسپریس ٹربیون کے مطابق  انیس سو ننانوے میں ایک دوسرے کو اپنانے والے اجے اور کاجل دو بچوں کے والدین ہیں۔دوہزار تیرہ میں بیٹی کی پیدائش کے بعد کاجل نے فنا،یو می اور ہم اور مائی نیم از خان جیسی متعدد فلموں میں بھی کام کیا۔ ان کی اب تک کی آخری فلم ”دل والے“ ہے جس میں وہ شاہ رخ خان کے ساتھ نظر آئیں۔

وہ پاکستانی جس نے 10ہزار روپے کودیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں کے کاروبارمیں بدل ڈالا، تمام پاکستانیوں کیلئے مثال بن گیا

کاجل کہتی ہیں انہوں نے فیصلہ کیا تھا کہ شادی کے بعد وہ سال میں صرف ایک فلم کریں گی۔اپنے تجربات بتاتے ہوئے اداکارہ نے کہا کہ شاہ رخ نے پہلی بار انہیں دیکھ کر ناپسندیدگی کا اظہار کیا تھا اور اس وقت یہ ان کے لئے بہترہی تھا ۔کاجل کہتی ہیں ” میں شادی سے پہلے آٹھ ساڑھے آٹھ سال اداکاری کرچکی تھی اور تھوڑا آرام کرنا چاہتی تھی ،اس وقت میں ایک سال میں چار یا پانچ فلمیں کررہی تھی ،میں زندگی میں صرف یہی نہیں کرنا چاہتی تھی اس لئے گھر بسانے کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

مزید :

تفریح -