ہیما مالنی کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئیں، ہسپتال منتقل

ہیما مالنی کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئیں، ہسپتال منتقل
ہیما مالنی کار حادثے میں شدید زخمی ہو گئیں، ہسپتال منتقل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ ’ڈریم گرل‘ ہیما مالنی کار حادثے کے دوران شدید زخمی ہو گئیں جنہیں تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ان کی گاڑی کو حادثہ راجھستان میں پیش آیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ہیما مالنی اپنی مرسڈیز کار میں راجھستان سے جے پور جا رہی تھیں کہ راستے میں ایک آلٹو کار سے ٹکر ہو گئی جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ہیما مالنی سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ہیما مالنی سمیت تمام افراد کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید :

تفریح -