شادی شدہ زندگی کو کامیاب بنانے کے لئے مفید مشورے

شادی شدہ زندگی کو کامیاب بنانے کے لئے مفید مشورے
شادی شدہ زندگی کو کامیاب بنانے کے لئے مفید مشورے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برمنگھم (نیوز ڈیسک) ازدواجی زندگی کو مسرت سے بھرپور رکھنے اور کامیاب بنانے کیلئے شوہر اور بیوی دونوں پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ سائیکاٹرسٹ اور مصنف ڈاکٹر مارک گولسٹن کا کہنا ہے کہ اگر میاں بیوی اپنی ذمہ داری کو بطریق احسن نبھائیں اور کچھ ضروری باتوں کا خیال رکھیں تو خوشیوں سے بھرپور زندگی یقینی ہے۔ اس مقصد کے حصول کیلئے ان کے یہ گر بہت مشہور اور معقول ہیں۔
-1 رات کے وقت دونوں اکٹھے بستر پر پہنچیں یہ نہ ہو کہ ایک سونے کی تیاری کررہا ہو اور دوسرا اپنی مصروفیات میں الجھا ہو، اگرچہ آپ مختلف اوقات پر جاگیں لیکن رات کا آغاز دونوں اکٹھے کریں تاکہ شکایت پیدا نہ ہو۔
-2 باہم دلچسپی کے مشاغل پر توجہ دیں اور اگر آپ میں کم باتیں مشترک ہیں تو ایسے نئے مشاغل شروع کریں جن میں دونوں خوش رہیں۔
-3 جب کہیں باہر نکلیں تو ایک دوسرے کے آگے پیچھے چلنے کی بجائے دونوں ساتھ ساتھ چلیں۔
-4 اختلاف یا تکرار کی صورت میں معاف کرنے اور اعتماد کرنے کی روش اپنائیں۔
-5 شریک حیات کی غلطیاں پکڑنے کی بجائے اچھے کاموں اور باتوں پر توجہ رکھیں اور تعریف کریں۔
-6 سفر یا کام کے بعد اکٹھے ہونے پر محض فاصلے سے ہی سال کرلینے پر اکتفا نہ کریں، ملنے میں جتنی قربت ہوگی محبت میں اتنا ہی اضافہ ہوگا۔
-7 اپنی الفت کا اظہار الفاظ کی صورت میں بھی ض رور کریں۔ اظہار محبت کی ضرورت صرف شادی سے قبل ہی نہیں ہوتی بعد میں بھی ہوتی ہے۔
-8 آپ اچھا محسوس نہ بھی کررہے ہوں تو سونے سے پہلے اچھے الفاظ اور مسکراہٹ کا تبادلہ ضرور کریں۔

-9 اگر آپ گھر سے باہر ہوں تو گھر پر رابط کرکے شریک حیات سے حال احوال ضرور پوچھیں اور کچھ نہ ہو تو موسم کا حل ہی پوچھ لیں۔
-10 ایک دوسرے پر فخر کریں، اگر آپ سب کے سامنے اکٹھے نظر آنے میں خوشی محسوس کریں گے تو نہ صرف آپس کا تعلق مضبوط ہوگا بلکہ دیکھنے والوں کی نگاہوں میں بھی آپ دونوں کا مقام بڑھے گا۔

مزید :

تفریح -