کرنسی سمگلنگ کیس :ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

کرنسی سمگلنگ کیس :ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور
کرنسی سمگلنگ کیس :ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(آن لائن)کرنسی اسمگلنگ کیس میں ایان علی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی۔کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب علی خان نے ایان علی کے خلاف کرنسی اسمگلنگ کیس کی سماعت کی۔ایان علی عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ایان کے وکیل خرم لطیف کھوسہ نے عدالت میں ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایان علی ذاتی مصروفیت کے باعث عدالت میں پیش نہیں ہو سکتیں ، لہذا حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 6 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

مزید :

تفریح -