مہاجروں کے مسائل، آفاق احمد کی متحدہ کو دوریاں مٹانے کی پیشکش

مہاجروں کے مسائل، آفاق احمد کی متحدہ کو دوریاں مٹانے کی پیشکش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد خان کہتے ہیں کہ مہاجر قوم کے مسائل کے لیے نائن زیرو جانے یا انھیں خوش آمدید کہنے کے لئے تیار ہوں۔ڈیفنس میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا ہم تصادم نہیں چاہتے متحدہ قومی مومنٹ کی رابطہ کمیٹی جب چاہے رابط کرے مہاجر قوم کے مسائل پر بات ہو سکتی ہے وہ چاہیں میرے پاس آئیں میں خوش آمدید کہوں گا یا مجھے دعوت دیں میں نائن زیرو جانے کو تیار ہوں۔ آفاق احمد کا کہنا تھا کہ مہاجر نوجوانوں کو بچانا چاہتے ہیں میں مہاجروں کی سیاست سے کبھی دستبردار نہیں ہونگا۔ آفاق احمد خان کا کہنا تھا کہ میں کوئی کھلاڑی نہیں جو وکٹیں گراوں ہر کسی کو حق ہے وہ جس پارٹی میں جانا چاہے جائے۔ را کے نام پر کسی قوم کو بدنام کرنے کی بجائے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے

مزید :

صفحہ اول -