ایف آئی اے نےکتنے کروڑبجلی یونٹ کی خورد برد پکڑ لی؟ تہلکہ خیز انکشاف

ایف آئی اے نےکتنے کروڑبجلی یونٹ کی خورد برد پکڑ لی؟ تہلکہ خیز انکشاف
ایف آئی اے نےکتنے کروڑبجلی یونٹ کی خورد برد پکڑ لی؟ تہلکہ خیز انکشاف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایف آئی اے نےکتنے کروڑبجلی یونٹ کی خورد برد پکڑ لی؟  یہ جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق لیسکو کے مزید 10 کروڑ بجلی یونٹ کی خورد برد پکڑ ی گئی ہے، لیسکو نے ایک سال کے دوران مجموعی طور پر 92کروڑ یونٹ عوام سے اووربلنگ کے ذریعے سے چارج کیے ۔

 ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سرکاری اداروں سے بھی اووربلنگ کا انکشاف ہوا ہے، 82 کروڑ یونٹ اوور بلنگ کی دستاویزات ایف آئی اے نے قبضے میں لی تھیں، ریکارڈ کی چھان بین کے دوران مزید 10کروڑ یونٹ اووربلنگ کے ثبوت ملے۔

"جنگ " کے مطابق ڈائریکٹر ایف آئی اے سرفراز ورک کا کہنا ہے کہ آئندہ چند روز میں مزید بڑے افسران کی گرفتاریاں متوقع ہیں، ایف آئی اے نے سپرنٹنڈنٹ انجینئر کو طلب کیا جو سوالات کے ٹھوس جوابات نہ دے سکے ۔

واضح رہے چند روز قبل ایف آئی اے نے لیسکو افسران کو طلب کیا جنہوں نے پیش ہونے سے انکار کر دیا تھا۔