پلان بی ،نئے وزیراعظم کیلئے ایاز صادق کے نام پر غور،عارف نظامی کا دعویٰ

پلان بی ،نئے وزیراعظم کیلئے ایاز صادق کے نام پر غور،عارف نظامی کا دعویٰ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )سینئر تجزیہ نگار عارف نظامی نے دعویٰ کیاہے کہ نئے وزیراعظم کیلئے ن لیگ کے سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کا نام سامنے آ رہاہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عارف نظامی نے کہاکہ وزیراعظم کیلئے نیا نام سامنے آ یاہے ، وزیراعظم نے ایاز صادق کو اپوزیشن جماعتوں سے رابطے کیلئے نہیں بلایا تھا بلکہ پلان بی پر عمل درآمد شروع کر دیا گیاہے۔انہوں نے کہاکہ میرے خیال میں پلان بی میں ایاز صادق کا نام وزیراعظم کیلئے فیورٹ ہو سکتاہے۔
عارف نظامی

مزید :

صفحہ اول -