ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر آنی چاہئے

ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر آنی چاہئے
 ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر آنی چاہئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ ان کا ڈان لیکس سے کوئی تعلق نہیں بلکہ انہیں تو جے آئی ٹی کی رپورٹ آنے سے پہلے ہی فارغ کردیاگیاتھا،ڈان لیکس رپورٹ منظر عام پر آنی چاہئے تاکہ قوم کو اصلیت معلوم ہوسکے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار سابق وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کی جانب سے دئیے گئے بیان کے ردعمل میں کیا۔پرویز رشید نے کہا کہ میرا ڈان لیکس سے کوئی تعلق نہیں لیکن پھر الزام لگایا گیا کہ میں نے متنازعہ خبر نہیں رکوائی جس کے بعد تحقیقات کیلئے جی آئی ٹی کی تشکیل اور رپورٹ آنے سے قبل ہی مجھے وزارت سے فارغ کردیاگیا،لہٰذا واقعات میری بیگناہی کے شاہد ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈان لیکس رپورٹ لکھنے والوں نے مجھے مجرم ثابت کرنے کی اپنی انتہائی کوشش کی ہوگی لیکن میں بیگناہ ہوں اور اس وجہ سے چاہتا ہوں کہ ڈان لیکس رپورٹ پبلک کی جائے تاکہ سچ اور جھوٹ سامنے آسکے۔
پرویز رشید

مزید :

صفحہ اول -