درندہ صفت نوجوان کی معصوم بچی سے زیادتی

درندہ صفت نوجوان کی معصوم بچی سے زیادتی
درندہ صفت نوجوان کی معصوم بچی سے زیادتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) گوجرانوالہ تھانہ ایمن آباد کے علاقہ محلہ عباس نگر میں محنت کش محمد طارق کی پانچ سالہ بچی کو ملزم 18 سالہ محسن نے ورغلاکر ہوس کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے والدین کی اطلاع پر بچی کا طبی معائنہ کروانے کے بعد ڈاکٹری رپورٹ کے مطابق زیادتی کے شواہد پائے گئے جس پر گوجرانوالہ ایس پی صدر کامران ممتاز کی خصوصی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ ایمن آباد محمد اعظم کی قیادت میں اے ایس آئی محمد سرفراز کی زیر نگرانی پولیس پارٹی کا کمسن پانچ سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم محسن شیخوپورہ سے گرفتار کرلیاگیا۔

دوران تفتیش ملزم نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ وہ شیخوپورہ کا رہائشی ہے اور عباس نگر میں مقیم ثریا زوجہ محمد یٰسین محلہ عباس نگر میں اپنی پھوپھی کے ہاں آیا ہوا تھا، میں نے اپنی ہوس پوری کرنے کے لئے پانچ سالہ بچی کو ویران جگہ پر جنسی ہوس کا نشانہ بنایا۔

مزید :

گوجرانوالہ -