ماروی میمن نے 30خواتین کے سرکاری علاج کا حکم دے دیا

ماروی میمن نے 30خواتین کے سرکاری علاج کا حکم دے دیا
 ماروی میمن نے 30خواتین کے سرکاری علاج کا حکم دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن نےکامونکی میں ہیپاٹائٹس کی تشخیص کیلئے 250خواتین کی سکریننگ کرائی، 30 سے زائد خواتین میں ہیپاٹائٹس سی کی نشاندہی ہوئی جن کیلئے انہوں نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میں گورنمنٹ کی طرف سے علاج کرانے کا حکم دیا۔ چیئرپرسن ماروی میمن نے کہا کہ کامونکے میں میڈیکل کیمپ کا یہ پہلا مرحلہ ہے اور متاثرہ خواتین کا گورنمنٹ کی طرف سے مفت علاج کروایا جائے گا۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ کا مقصد بی آئی ایس پی کی خواتین مستحق خواتین کے ٹیسٹ کرانے ہیں تاکہ بیماری کی صورت میں ان کا گورنمنٹ کی طرف سے علاج کروایا جائے۔ اس سے پہلے ایم این اے رانا عمر نذیر، ایم پی اے چوہدری اختر علی نے مہمانوں کا استقبال کیا۔ اس موقع پر میڈیکل کیمپ لگایا گیا جس میں راولپنڈی میڈیکل کالج کی ڈاکٹر ماہم شاہد، مس طاہرہ رفیق، یونیورسٹی آف گجرات کی طالبات اور ٹیکنیشن لیب نے رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دیں۔

مزید :

گوجرانوالہ -