خانہ کعبہ کی تصویر اور ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ایک ویڈیو جس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ برپا کردیا لیکن دراصل اس کی حقیقت کیا ہے؟ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

خانہ کعبہ کی تصویر اور ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ایک ویڈیو جس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ ...
خانہ کعبہ کی تصویر اور ڈونلڈ ٹرمپ کا تبصرہ، ایک ویڈیو جس نے انٹرنیٹ پر تہلکہ برپا کردیا لیکن دراصل اس کی حقیقت کیا ہے؟ جان کر آپ کا بھی منہ کھلا کا کھلا رہ جائے گا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) انٹرنیٹ جہاں اہم اور مفید معلومات کا بڑا ذریعہ ہے وہیں اس پر جھوٹ اور جعلسازی کی بھی کوئی کمی نہیں۔ ہر روز بے شمار جعلی ویڈیوز سامنے آتی ہیں اور بدقسمتی سے یہ ویڈیوز بنانے والے لوگوں کے مذہبی جذبات کا بھی خیال نہیں رکھتے۔ حال ہی میں سامنے آنے والی ایک ویڈیو بھی ایک ایسی ہی مثال ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ خانہ کعبہ کی ایک تصویر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کچھ گفتگو کرتے نظر آتے ہیں، لیکن اب یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ ویڈیو جعلی ہے۔

پاکستان ہیلی کاپٹرز افغانستان میں آگئے، کابل حکام کی الزام تراشی
اس ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ خانہ کعبہ کی ایک تصویر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہتے نظر آتے ہیں ”اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لوگ کہاں تک پھیلے ہوئے ہیں، دیکھئے کتنی دور تک، یہ تمام جگہوں تک پھیلے ہوئے ہیں، ہر طرف۔ اسے کوئی کیوں نہیں دیکھتا، آپ بھی اسے نہیں دیکھتے ہیں۔ لیکن جب آپ زندگی کے اس بے کراں سمندر کو دیکھتے ہیں، میں اسے محبت کا سمندر کہتا ہوں، یہ یقینا بہت خاص چیز ہے، یہ تمام لوگ ملک کے تمام حصوں، اور شاید دنیا بھر سے سفر کرکے یہاں پہنچے ہیں۔“


خلیج ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اصلی ویڈیو میں ڈونلڈ ٹرمپ اپنی حلف برداری کے موقع پر بنائی گئی ایک تصویر کی جانب اشارہ کرکے گفتگو کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ وہ اپنے ساتھ موجود شخص کو بتارہے ہیں کہ ان کی حلف برداری کی تقریب میں کتنی بڑی تعدادمیں لوگ آئے تھے اور یہ اجتماع کتنی دور تک پھیلا ہوا تھا۔ کسی نے ان کی حلف برداری کی تصویر کی جگہ خانہ کعبہ کی تصویر لگا کر اس ویڈیو کو انٹرنیٹ پر پوسٹ کردیا، اور اب یہ سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ پھیل رہی ہے۔

ویڈیو دیکھیں: