بیجنگ میں سہہ ملکی وزرائے خارجہ ملاقات ، چین نے دہشتگردی ، ممبئی حملوں کیخلاف قراردادکی حمایت کی یقین دہانی کرادی:سشماسوراج

بیجنگ میں سہہ ملکی وزرائے خارجہ ملاقات ، چین نے دہشتگردی ، ممبئی حملوں ...
بیجنگ میں سہہ ملکی وزرائے خارجہ ملاقات ، چین نے دہشتگردی ، ممبئی حملوں کیخلاف قراردادکی حمایت کی یقین دہانی کرادی:سشماسوراج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ،نئی دہلی(نیوز ڈیسک) بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ چین اور روس نے ممبئی حملوں کے ملزمان،دہشتگردی کے خلاف اقوام متحدہ میں بھارتی قرارداد کی حمایت کی یقین دہانی کرادی ہے جس پر قوی امکان ہے کہ یہ قرارداد پاکستان کے خلاف جائے گی ۔ سلامتی کونسل کے مستقل رکن چین نے بھارت کی مستقل رکنیت کی بھی حمایت کی یقین دہانی کرادی ۔
بھارتی اخبار’ٹائمزآف انڈیا‘ کے مطابق پیر کو بیجنگ میں بھارت، چین اور روس کے تیرہویں وزرائے خارجہ اجلاس میں وزیرخارجہ سشما سوراج نے آگاہ کیا کہ بھارت اقوام متحدہ میں پاکستان کی دہشت گردوں کو پناہ دینے ، ممبئی حملے میں ملوث ملزمان کی مدد کرنے اور ان کی مالی اعانت کرنے والوں کے خلاف ایک قرارداد لانا چاہتا ہے اور اس سلسلے میں دونوں ممالک کی مدد درکار ہے۔
اجلاس کے بعد بھارتی وزیرخارجہ کاکہناتھاکہ یہ بھارت کی سفارتی سطح پر بہت بڑی کامیابی ہے ، چین نے حمایت کااعلان کردیاہے ، ایسابہت ہی کم ہوتاہے کہ اپنے دیرینہ دوست پاکستان کیخلاف کسی بات پر چین نے ساتھ دیاہو، تینوں ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ دہشت گردی کے لئے کسی بھی قسم کا نظریاتی، مذہبی، سیاسی یا نسلی جواز قابل قبول نہیں۔
بھارتی اخبارکاکہناتھاکہ یہ بھارت کی درخواست پر کوئی بڑی پیش رفت نہیں بلکہ چین کے صوبہ ژنجیانگ میں دہشتگردی کا اثرہے جس کے بارے میں چین غیرملکی افواج سے بھی مدد مانگ چکاہے ۔
چینی میڈیا کے مطابق تینوںممالک کے مشترکہ اعلامیہ میں کہاگیاہے کہ عالمی اور خطے میں امن وامان یقینی بنانے ، معاشی تعلقات بہتربنانے پر اتفاق کیاہے ۔دونوں مہمان وزرائے خارجہ کے ساتھ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے وزیرخارجہ وانگ یی کاکہناتھاکہ تھنک ٹینک ، تجارت، زراعت ، آفات سے نمٹنے اور صحت کے میدان میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیاگیاہے ۔اُنہوں نے بتایاکہ تیل اور قدرتی گیس کی پیداوار، ٹرانسپورٹیشن ، میڈیا اور عوامی رابطے بڑھانے پر بھی متفق ہوئے ہیں ۔
اُنہوں نے بھارت کی سلامتی کونسل میں مستقل رکنیت پر بھی اپناموقف دیا اور کہاکہ تینوں ممالک دنیا میں بڑے ممالک اور مستقبل کی عالمی منڈی ہیں ،ہم امن کی پالیسی پرکاربند ہیں اور ہم دنیا کو مزید مستحکم بنانے کے لیے کام کریں گے ۔
یادرہے کہ ا س سے قبل امریکہ سلامتی کونسل میں بھارت کی مستقل رکنیت کی حمایت کرتاچلاآرہاہے لیکن مستقل رکن ہونے کی حیثیت سے چین ہمیشہ ہی اِسے ویٹو کردیتاہے جس کی وجہ سے بھارتی خواب کی تعبیرنہیں ہوسکتی اور چین کو پاکستان کا قریبی دوست تصور کیاجاتاہے ۔