اہم سنگ میل، داسو ہائیڈرو پروجیکٹ کیلئے دریائے سندھ کا رخ کامیابی کے ساتھ موڑ دیا گیا
کوہستان (ویب ڈیسک) خیبر پختونخوا کے ڈسٹرکٹ کوہستان میں داسو ہائیڈرو پروجیکٹ کے مقام پر دریائے سندھ کا رخ کامیابی کے ساتھ موڑ دیا گیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیم کی تعمیر کیلئے دریائے سندھ کا رخ موڑنے کیلئے یہ پہلی ٹنل ہے اور داسو ہائیڈرو پروجیکٹ کے پہلے مرحلے سے 2026 میں بجلی کی پیداوار متوقع ہے۔ اس موقع پر پروجیکٹ کے ڈائریکٹر، کنٹریکٹر اور کنسلنٹ موجود تھے اور پروجیکٹ پر کام کرنے والے انجینئرز اور ورکروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھے۔
Under-construction Dasu Project crossed a major milestone, as the mighty River Indus was successfully diverted after completion of one of the two diversion tunnels. Instead of its natural course, Indus is now flowing through 1.3 Km diversion tunnel with 20 m width and 23 m height pic.twitter.com/aU0UKRpBFK
— WAPDA (@wapda_pr) February 19, 2023
یہ تعمیری سرگرمیاں ڈیم کی ابتدائی شکل دینے کیلئے ہیں اور جلد ان کی تکمیل کے بعد داسو ڈیم کی تعمیر پر کام شروع ہوگا۔
واپڈا کے چیئرمین لیفٹنٹ جنرل ریٹائر سجاد غنی نے پروجیکٹ منیجمنٹ کو ایک بڑا سنگ میل حاصل کرنے پر خراج تحسین پیش کیا ہے، 4320 میگا واٹ پر مشتمل داسو ہائیڈرو پروجیکٹ کو دو مرحلوں میں مکمل کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔