جنوبی کوریامیں شادی کی عالمی تقریب ، چارہزارجوڑوں کی شادیاں ، دولہے نیند پوری کرتے رہے

جنوبی کوریامیں شادی کی عالمی تقریب ، چارہزارجوڑوں کی شادیاں ، دولہے نیند ...
جنوبی کوریامیں شادی کی عالمی تقریب ، چارہزارجوڑوں کی شادیاں ، دولہے نیند پوری کرتے رہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

سیول (نیوزڈیسک) شادی کا دن ہر شخص کے لیے یادگارہوتاہے لیکن جنوبی کوریامیں ہونیوالی شادی کی عالمی تقریب مہمانوں کیلئے بھی یادگار بن گئی جہاں ایک چرچ میں پچاس سے زائد ممالک سے تقریباً چار ہزار جوڑے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ۔
برطانوی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریاکے دارلحکومت سے 70کلومیٹر دور چیونگشم پیس ورلڈسنٹرکے معروف مگر متنازع ’مونیز‘چرچ میں ممبران کی ہونیوالی شادی کی عالمی تقریب میں 20,000مہمانوں اور چرچ کے لوگوں نے شرکت کی جبکہ تقریب کی مہمان خصوصی چرچ کے بانی اور متنازع شخصیت کی اہلیہ تھیں جنہوں نے جوڑوں پر پانی چھڑکا اور اُنہیں میاں بیوی کا درجہ دیا۔ انتظامیہ کاکہناتھاکہ تقریباً12ہزارجوڑوں نے انٹرنیٹ کے ذریعے تقریب میں شمولیت اختیارکی۔
تقریب میں جوڑوں نے ایک دوسرے کو انگوٹھیاں پہنائیں اور کچھ خواتین یامرد اپنے ہمسفر کی تصویر لے کرتقریب میں شریک ہوئے اور شادی کا ”شرف“حاصل کیا، اس دوران کئی دولہے نئی زندگے کے آغاز پر ہی نیند کے مزے بھی لیتے رہے ۔

رپورٹ کے مطابق کئی جوڑے شادی کی اجتماعی تقریب سے چند لمحے قبل ملے اور شادی کا فیصلہ کرلیا جبکہ بیشترکا انتخاب چرچ نے ہی کیا، مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے لوگوں کو اپنے ہم سفر کی زبان سمجھنے میں بھی دشواری رہی جس کی وجہ سے ترجمہ کرنیوالی مشینیں فراہم کی گئیں جبکہ چرچ نے مختلف مالی حیثیت کے لوگوں کے جوڑے بنانے کو ترجیح دی ۔

اٹلی سے تعلق رکھنے والی ایک پچیس سالہ لڑکے نے بتایاکہ اس کا نیدرلینڈ سے تعلق رکھنے والی اپنی دلہن سے پچھلے سال ہی تعارف ہوااور چند ماہ قبل شادی کافیصلہ کیا، بہت خوش ہیں ۔تقریب میں ایسے جوڑے بھی موجود تھے جو پہلے سے شادی شدہ تھے اور ان کا دوبارہ شادی کا مقصد شادی کے تمام وعدوں کو دہرانا تھا۔